هُشَيْمٌ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قِيلَ: فُلَانَةُ تُصَلِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِذَا أَعْيَتِ اسْتَرَاحَتْ عَلَى هَذَا الْحَبْلِ، قَالَ: " فَلْتُصَلِّ مَا نَشِطَتْ فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَنَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ تشریف لائے تو ایک رسی بندھی ہوئی تھی۔ آپ نے پوچھا ”یہ کیا ہے؟“ آپ کو بتایا گیا کہ اے اللہ کے رسول! فلاں عورت نماز پڑھتی ہے، جب وہ تھک جاتی ہے تو اس رسی پر آرام کرتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک نشاط ہو تو نماز پڑھ لے اور جب تھک جائے تو سو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3437، ترقيم محمد عوامة 3421)