☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يرى أن يعجل المغرب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من كان يرى أن يعجل المغرب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 3338 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ،، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلِمَةَ وَأَحَدُنَا يَرَى مَوْقِعَ نَبْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے، پھر ہم بنو سلمہ میں آ جاتے اور ہم ایک تیر پھینکنے کی مسافت تک کی جگہ کو دیکھ سکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3352، ترقيم محمد عوامة 3338)
Hadith No.: 3339 Musannaf Ibn Abi Shaibah
رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ مُبَارَكٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَأَنَّهُ لَيَنْظُرُ إِلَى مَوَاقِعِ نَبْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مغرب کی نماز پڑھ کر گھر واپس آتے تو اتنی روشنی ہوتی تھی کہ ایک تیر پھینکنے کے فاصلے تک کی جگہ کو دیکھ سکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3353، ترقيم محمد عوامة 3339)
Hadith No.: 3340 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " صَلُّوا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَالْفِجَاجُ مُسْفِرَةٌ" , يَعْنِي الْمَغْرِبَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اس نماز کو اس وقت پڑھو جبکہ دونوں پہاڑوں کے درمیان کا کشادہ راستہ روشن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3354، ترقيم محمد عوامة 3340)
Hadith No.: 3341 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَكْتُبُ إِلَى أُمَرَاءِ الْأَمْصَارِ:" أَنْ لَا تَنْتَظِرُوا بِصَلَاتِكُمُ اشْتِبَاكَ النُّجُومِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے گورنروں کو خط لکھا کہ مغرب کی نماز کے لئے ستاروں کے روشن ہونے کا انتظار نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3355، ترقيم محمد عوامة 3341)
Hadith No.: 3342 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ، وَيَقُولُ:" هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے اور فرماتے اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، یہ اس نماز کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3356، ترقيم محمد عوامة 3342)
Hadith No.: 3343 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ , كَانَ ابْنُ الْحَنَفِيَّةِ " يَأْمُرُ مُؤَذِّنَهُ فَيُؤَذِّنُ الْمَغْرِبَ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ سَوَاءً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن بشر فرماتے ہیں کہ ابن الحنفیہ اپنے مؤذن کو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ وہ اس وقت مغرب کی اذان دے جب سورج غروب ہو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3357، ترقيم محمد عوامة 3343)
Hadith No.: 3344 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ كَانَ " يَأْمُرُ مُؤَذِّنَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ الْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زبیر بن عدی کہتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ اپنے مؤذن کو حکم دیتے تھے کہ سورج غروب ہوتے ہی مغرب کی اذان دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3358، ترقيم محمد عوامة 3344)
Hadith No.: 3345 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الدَّانَاجِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَنَاضَلُونَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ داناج کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب مغرب کی نماز کے بعد تیراندازی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3359، ترقيم محمد عوامة 3345)
Hadith No.: 3346 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنْتُ أَسْمَعُ عَمِّي الْحَكَمَ بْنَ الْأَعْرَجِ يَسْأَلُ دِرْهَمًا أَبَا هِنْدٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَيَقُولُ دِرْهَمٌ:" كُنْتُ أُقْبِلُ مِنَ السُّوقِ فَيَتَلَقَّانِي النَّاسُ مُنْصَرِفِينَ قَدْ صَلَّى بِهِمْ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ فَأَتَمَارَى غَرُبَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَغْرُبْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حاجب بن عمر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چچا حکم بن اعرج کو سنا کہ وہ درہم ابو ہند سے اس حدیث کے بارے میں سوال کر رہے تھے۔ درہم نے کہا کہ میں بازار سے آیا تو مجھے کچھ لوگ ملے جو حضرت معقل بن یسار کے پیچھے نماز پڑھ کے واپس جا رہے تھے۔ اس وقت اتنی روشنی تھی کہ مجھے شک ہوا کہ نہ جانے ابھی سورج غروب ہوا ہے یا نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3360، ترقيم محمد عوامة 3346)
Hadith No.: 3347 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبِي , قُلْتُ: قَدْ صَلَّيْتَ مَعَ عَلِيٍّ فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟ فَقَالَ:" كَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا سَقَطَ الْقُرْصُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوا لعنبس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سوال کیا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، آپ مجھے بتائیے کہ وہ مغرب کی نماز کس وقت پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج کی ٹکیہ غائب ہو جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3361، ترقيم محمد عوامة 3347)
Hadith No.: 3348 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، رَجُلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ أَظُنُّهُ قَالَ: مِنْ أَبْنَاءِ النُّقَبَاءِ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْجِعُ إِلَى رِحَالِنَا وَأَحَدُنَا يُبْصِرُ مَوَاقِعَ النَّبْلِ"، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ وَكَمْ كَانَتْ مَنَازِلُهُمْ مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: ثُلُثَيْ مِيلٍ
Translation: اردو ترجمہ
ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ ہم مغرب کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ادا کیا کرتے تھے، پھر ہم اپنی سواریوں کی طرف واپس آ جاتے اور ہم تیر پھینکنے کی مسافت کو دیکھ سکتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ ان کے مکانات مدینہ منورہ سے کتنے فاصلے پر تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میل کے دو تہائی کے فاصلہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3362، ترقيم محمد عوامة 3348)
Hadith No.: 3349 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، صَالِحٍ ، زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ إِلَى السُّوقِ وَلَوْ رُمِيَ بِنَبْلٍ أَبْصَرْتُ مَوَاقِعَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد بازار جاتے تھے اور اتنی روشنی ہوتی تھی کہ اگر تیر پھینکا جائے تو اس کے گرنے کی جگہ ہمیں نظر آ سکتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3363، ترقيم محمد عوامة 3349)
Hadith No.: 3350 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ الْمَغْرِبَ مِقْدَارَ مَا إِذَا رَمَى رَجُلٌ بِسَهْمٍ رَأَى مَوْضِعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ مغرب کی نماز اس وقت ادا کی جبکہ اتنی روشنی تھی کہ اگر کوئی آدمی تیر پھینکے تو اس کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3364، ترقيم محمد عوامة 3350)
Hadith No.: 3351 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، أَبِي حَبِيبَةَ ، بَلَغَهُ ، أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " صَلُّوا الْمَغْرِبَ حِينَ فِطْرِ الصَّائِمِ مُبَادَرَةَ طُلُوعِ النُّجُومِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب روزہ دار افطار کرتا ہے تو اس وقت مغرب کی نماز پڑھو، جبکہ ستارے طلوع ہو رہے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3365، ترقيم محمد عوامة 3351)