☽ 16 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يصلي الظهر إذا زالت الشمس ولا يبرد بها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من كان يصلي الظهر إذا زالت الشمس ولا يبرد بها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 16
حديث رقم: 3283 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ ،" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَبِي بَكْرٍ وَلَا عُمَرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ظہر کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ جلدی کرتے ہوئے کسی کو نہ دیکھا، نہ حضرت ابوبکر کو نہ حضرت عمر کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3297، ترقيم محمد عوامة 3283)
حديث رقم: 3284 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ يُصَلِّي الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت عمر سورج کے زوال کے بعد ظہر کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3298، ترقيم محمد عوامة 3284)
حديث رقم: 3285 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَالَ:" هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں سورج کے زوال کے بعد ظہر کی نماز پڑھائی اور فرمایا کہ اس ذات کی قسم! جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں یہ اس نماز کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3299، ترقيم محمد عوامة 3285)
حديث رقم: 3286 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: لَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ جَاءَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ:" أَيْنَ صَاحِبُكُمْ؟ هَذَا وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ" , فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ عَبْدُ اللَّهِ مُسْرِعًا فَصَلَّى الظُّهْرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جب سورج زائل ہوگیا تو حضرت ابو موسیٰ آئے اور فرمایا کہ تمہارا امام کہاں ہے؟ یہ اس نماز کا وقت ہے۔ اتنے میں جلدی سے حضرت عبد اللہ آئے اور ظہر کی نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3300، ترقيم محمد عوامة 3286)
حديث رقم: 3287 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَوْفٍ ، أَبُو الْمِنْهَالِ ، أَبِي بَرْزَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمِنْهَالِ ، قَالَ: انْتَهَيْتُ مَعَ أَبِي إِلَى أَبِي بَرْزَةَ ، فَقَالَ: حَدِّثْنَا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ، فَقَالَ:" كَانَ يُصَلِّي الْهَجِيرَ الَّتِي تَدْعُونَهَا الْأُولَى حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو منہال کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر ہوا، میرے والد نے ان سے کہا کہ ہمیں بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرض نماز کیسے ادا کیا کرتے تھے؟ فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3301، ترقيم محمد عوامة 3287)
حديث رقم: 3288 مصنف ابن أبي شيبة
إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أُمُّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ :" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَأْخِيرًا لِلْعَصْرِ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر میں تم سے زیادہ تعجیل کرنے والے تھے، اور تم عصر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ تاخیر کرنے والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3302، ترقيم محمد عوامة 3288)
حديث رقم: 3289 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ وَقْتِ الظُّهْرِ، فَقَالَ: " إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ عَنْ نِصْفِ النَّهَارِ وَكَانَ الظِّلُّ قِيسَ الشِّرَاكِ فَقَدْ قَامَتِ الظُّهْرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن شہاب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے ظہر کے وقت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب نصف نہار کے وقت سورج زائل ہوجائے اور سایہ تسمے کے برابر ہوجائے تو ظہر کا وقت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3303، ترقيم محمد عوامة 3289)
حديث رقم: 3290 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ لَا تَسْبِقْنَا بِصَلَاتِنَا، فَقَالَ سُوَيْدٌ:" قَدْ صَلَّيْتهَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ هَكَذَا وَالْمَوْتُ أَقْرَبُ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَدَعَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ سورج کے زائل ہوتے ہی ظہر کی نماز ادا کرلیا کرتے تھے۔ حجاج نے انہیں پیغام بھجوا کر کہا کہ ہم سے پہلے نماز نہ پڑھا کریں۔ حضرت سوید نے جواب میں فرمایا کہ میں نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے ساتھ یونہی نماز پڑھی ہے۔ مجھے اس عمل کو چھوڑنے سے موت زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3304، ترقيم محمد عوامة 3290)
حديث رقم: 3291 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يَنْصَرِفُ مِنَ الْهَجِيرِ فِي الْحَرِّ ثُمَّ يَنْطَلِقُ الْمُنْطَلِقُ إِلَى قُبَاءَ فَيَجِدُهُمْ يُصَلُّونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ گرمیوں میں حضرت عمرظہر کی نماز پڑھ کر قباء کی طرف جاتے تو وہاں لوگ ابھی نماز ظہر پڑھ رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3305، ترقيم محمد عوامة 3291)
حديث رقم: 3292 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ:" كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال سورج کے زوال کے بعد اذان دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3306، ترقيم محمد عوامة 3292)
حديث رقم: 3293 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، حُبَابٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ حُبَابٍ ، قَالَ: " شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فِي الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خباب فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی کہ شدید گرمی میں نماز پڑھنا مشکل معلوم ہوتا ہے، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری اس شکایت کو قبول نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3307، ترقيم محمد عوامة 3293)
حديث رقم: 3294 مصنف ابن أبي شيبة
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَآخُذُ قَبْضَةً مِنَ الْحَصَى فَأَجْعَلُهَا فِي كَفِّي ثُمَّ أُحَوِّلُهَا إِلَى الْكَفِّ الْأُخْرَى حَتَّى تَبْرُدَ ثُمَّ أَضَعُهَا لِجَبِينِي حِينَ أَسْجُدُ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی ہے۔ میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک مٹھی کنکریوں کی پکڑتا اور اسے پہلے ایک ہتھیلی میں اور پھر دوسری ہتھیلی میں رکھتا تاکہ وہ ٹھنڈی ہوجائیں، پھر میں انہیں سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی کی جگہ رکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3308، ترقيم محمد عوامة 3294)
حديث رقم: 3295 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَهُ الظُّهْرَ أَحْيَانًا نَجِدُ ظِلًّا نَجْلِسُ فِيهِ وَأَحْيَانًا لَا نَجِدُ ظِلًّا , لَا نَجْلِسُ فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علقمہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھتے تھے، کبھی تو ہمیں سایہ مل جاتا جس میں ہم بیٹھتے اور کبھی ہمیں بیٹھنے کے لئے سایہ نہ ملتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3309، ترقيم محمد عوامة 3295)
حديث رقم: 3296 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ وَإِنَّ الْجَنَادِبَ لَتَنْفِرُ مِنْ شِدَّةِ الرَّمْضَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خشف بن مالک کہتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے ٹڈیاں ادھر ادھر اچھل رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3310، ترقيم محمد عوامة 3296)
حديث رقم: 3297 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبِي , قُلْتُ: صَلَّيْتَ مَعَ عَلِيٍّ فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي قَالَ كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العنبس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سوال کیا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، مجھے بتائیے کہ وہ ظہر کی نماز کیسے پڑھتے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ وہ سورج کے زائل ہوتے ہی ظہر کی نماز پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3311، ترقيم محمد عوامة 3297)
حديث رقم: 3298 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ جَعْفَرًا عَنْ وَقْتِ الظُّهْرِ، فَقَالَ:" إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَالَ: تَسْمَعُ، لَأَنْ يُؤَخِّرَهَا رَجُلٌ حَتَّى يُصَلِّيَ الْعَصْرَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يُصَلِّيَهَا قَبْلَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر سے ظہر کے وقت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب سورج زائل ہوجائے۔ پھر فرمایا کہ غور سے سن لو کہ آدمی ظہر کی نماز کو اتنا مؤخر کردے کہ عصر کی نماز کا وقت ہوجائے، اس سے بہتر ہے کہ سورج کے زوال سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3312، ترقيم محمد عوامة 3298)