☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بہترین نماز وہ ہے جو وقت پر ادا کی جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← بہترین نماز وہ ہے جو وقت پر ادا کی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 3229 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ، أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ بہترین عمل کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ نماز جو وقت پر ادا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3243، ترقيم محمد عوامة 3229)
حدیث نمبر: 3230 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ سورة المعارج آية 23، قَالَ:" عَلَى مَوَاقِيتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی اس آیت { الَّذِینَ ہُمْ عَلَی صَلاَتِہِمْ دَائِمُونَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وقت پر نماز ادا کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3244، ترقيم محمد عوامة 3230)
حدیث نمبر: 3231 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانَا يُعَلِّمَانِ النَّاسَ: تَعْبُدُ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا , وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ الَّتِي افْتَرَضَ اللَّهُ لِمَوَاقِيتِهَا فَإِنَّ فِي تَفْرِيطِهَا الْهَلَكَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر لوگوں کو سکھایا کرتے تھے کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، وہ نمازیں قائم کرو جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے وقت پر فرض فرمایا ہے۔ اس لئے کہ ان کے ضائع کرنے میں ہلاکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3245، ترقيم محمد عوامة 3231)
حدیث نمبر: 3232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى , عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " الْحِفَاظُ عَلَى الصَّلَاةِ، الصَّلَاةُ: لِوَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ نماز کی محافظت کا معنی یہ ہے کہ اسے وقت پر ادا کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3246، ترقيم محمد عوامة 3232)
حدیث نمبر: 3233 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، قَالَ:" مَا كَانَ الْأَسْوَدُ إِلَّا رَاهِبًا يَتَخَلَّفُ يَرَى أَنَّهُ يُصَلِّي فَإِذَا جَاءَ وَقْتُ الصَّلَاةِ أَنَاخَ وَلَوْ عَلَى الْحِجَارَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود تو ایک راہب ہی تھے۔ جب نماز کا وقت ہوتا تو وہ فوراً اس کی طرف لپک پڑتے خواہ پتھر پر بیٹھے ہوتے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3247، ترقيم محمد عوامة 3233)
حدیث نمبر: 3234 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَمَّا بَعْدُ:" فَإِنَّ عِزَّ الدِّينِ وَقِوَامَ الْإِسْلَامِ الْإِيمَانُ بِاللَّهِ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ فَصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَحَافِظْ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہمیں ایک خط لکھا جس میں مکتوب تھا: اما بعد! دین کا کمال اور اسلام کی مضبوطی اللہ تعالیٰ پر ایمان، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے میں ہے۔ پس نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرو اور ان پر پابندی اختیار کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3248، ترقيم محمد عوامة 3234)
حدیث نمبر: 3235 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يُعْجِبُهُ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٌ أَنْ يُصَلِّيَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن کو یہ بات بہت پسند تھی کہ سفر میں بھی نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3249، ترقيم محمد عوامة 3235)
حدیث نمبر: 3236 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" فِي أَوَّلِ وَقْتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن موسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے کہا کہ کون سی نماز افضل ہے؟ انہوں نے فرمایا جو شروع وقت میں پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3250، ترقيم محمد عوامة 3236)
حدیث نمبر: 3237 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ: " السَّهْوُ: التَّرْكُ عَنِ الْوَقْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ وقت کو چھوڑ دینا بہت بڑی غلطی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3251، ترقيم محمد عوامة 3237)
حدیث نمبر: 3238 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْعُمَرِيُّ ، قَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ ، بَعْضِ ، أُمِّ فَرْوَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ ، عَنْ قَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ ، عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ، عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَوْ أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ:" الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام فروہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ کون سا عمل یا کون سی نماز افضل ہے؟ آپ نے فرمایا ”نماز کو اول وقت میں ادا کرنا“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3252، ترقيم محمد عوامة 3238)