☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل إذا سلم ينصرف عن يمينه أو عن يساره
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الرجل إذا سلم ينصرف عن يمينه أو عن يساره
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 3125 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَارَةَ ، الْأَسْوَدِ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْءًا لَا يَرَى إِلا أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَلَّا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ أَكْثَرَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے جسم میں شیطان کے لئے کوئی حصہ نہ چھوڑے۔ اور اپنے اوپر یہ ضروری نہ سمجھے کہ اس نے دائیں طرف ہی مڑنا ہے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اکثر بائیں طرف مڑتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3137، ترقيم محمد عوامة 3125)
حديث رقم: 3126 مصنف ابن أبي شيبة
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَرَآهُ يَنْصَرِفُ عَنْ شِقَّيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نما ز کے بعد ایک جانب رخ پھیرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3138، ترقيم محمد عوامة 3126)
حديث رقم: 3127 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، السُّدِّيِّ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں جانب رخ پھیرا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3139، ترقيم محمد عوامة 3127)
حديث رقم: 3128 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ تُرِيدُ حَاجَةً فَكَانَتْ حَاجَتُكَ عَنْ يَمِينِكَ أَوْ عَنْ يَسَارِكَ فَخُذْ نَحْوَ حَاجَتِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پوری کرلو اور تمہیں کسی کام سے اٹھنا ہو تو یہ دیکھو کہ تمہاری حاجت دائیں جانب ہے یا بائیں جانب، سو جس طرف بھی حاجت ہو اسی طرف چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3140، ترقيم محمد عوامة 3128)
حديث رقم: 3129 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ غَزْوَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ " إِذَا سَلَّمَ لَا يُبَالِي انْصَرَفَ عَلَى يَمِينِهِ أَوْ عَلَى شِمَالِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب سلام پھیرلیتے تو اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ دائیں جانب رخ کریں یا بائیں جانب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3141، ترقيم محمد عوامة 3129)
حديث رقم: 3130 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَسْتَدِيرَ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ كَمَا يَسْتَدِيرُ الْحِمَارُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی اپنی نماز میں گدھے کی طرح گھومے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3142، ترقيم محمد عوامة 3130)
حديث رقم: 3131 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ , أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ رَأَى رَجُلًا انْصَرَفَ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ:" أَمَّا هَذَا فَقَدْ أَصَابَ السُّنَّةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ناجیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھنے کے بعد بائیں جانب کو اٹھا تو آپ نے فرمایا کہ اس نے سنت پر عمل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3143، ترقيم محمد عوامة 3131)
حديث رقم: 3132 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ:" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يَنْصَرِفَ الرَّجُلُ مِنْ صَلَاتِهِ عَنْ يَمِينِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی نماز پڑھنے کے بعد دائیں جانب کو اٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3144، ترقيم محمد عوامة 3132)
حديث رقم: 3133 مصنف ابن أبي شيبة
وَابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حِبَّانَ، قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي وَابْنُ عُمَرَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلى جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَانْصَرَفْتُ عَنْ يَسَارِي، فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِكَ"، قُلْتُ: لَا إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُكَ فَانْصَرَفْتُ إِلَيْكَ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: تَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِكَ وَإِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرِفْ إِنْ أَحْبَبْتَ عَنْ يَمِينِكَ أَوْ عَنْ يَسَارِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت واسع بن حبان فرماتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا اور حضرت عبداللہ بن عمر قبلہ کی دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ میں نے نماز پڑھنے کے بعد بائیں جانب کو رخ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم نے دائیں جانب کو رخ کیوں نہیں کیا؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں میں نے آپ کو دیکھا تو آپ ہی کی طرف اٹھ کر چلا آیا۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے ٹھیک کیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ تم دائیں جانب کو اٹھتے ہو (ضروری سمجھتے ہو) جب تم نماز پڑھ لو تو چاہو تو دائیں طرف اور چاہو تو بائیں طرف رخ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3145، ترقيم محمد عوامة 3133)
حديث رقم: 3134 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " انْصَرِفْ عَلَى أَيِّ شِقَّيْكَ شِئْتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس طرف بھی چاہو رخ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3146، ترقيم محمد عوامة 3134)