☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يستر الرجل إذا صلى إليه أم لا؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← الرجل يستر الرجل إذا صلى إليه أم لا؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 2895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا لَمْ يَجِدْ سَبِيلًا إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، قَالَ لِي: وَلِّنِي ظَهْرَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب سترہ کے لئے مسجد میں کوئی ستون نہ ملتا تو مجھے فرماتے کہ تم اپنی کمر میری طرف کرکے بیٹھ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2906، ترقيم محمد عوامة 2895)
Hadith No.: 2896 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ سَلْمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: " يَسْتُرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ إِذَا كَانَ جَالِسًا وَهُوَ يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی بیٹھا ہوا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے والا اس کا سترہ بنا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2907، ترقيم محمد عوامة 2896)
Hadith No.: 2897 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الرَّجُلُ يَسْتُرُ الْمُصَلِّيَ فِي الصَّلَاةِ"، وَقَالَ:" ابْنُ سِيرِينَ لَا يَسْتُرُ الرَّجُلُ الْمُصَلِّيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی نمازی کا سترہ بن سکتا ہے۔ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی نمازی کا سترہ نہیں بن سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2908، ترقيم محمد عوامة 2897)
Hadith No.: 2898 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ يُقْعِدُ رَجُلًا فَيُصَلِّي خَلْفَهُ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْ ذَلِكَ الرَّجُلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کسی آدمی کو اپنے آگے بٹھاتے اور اس کے پیچھے نماز پڑھتے جبکہ لوگ اس آدمی کے آگے سے گذرتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2909، ترقيم محمد عوامة 2898)
Hadith No.: 2899 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: نَا مِسْعَرٌ، قَالَ: نا حَمَّادٌ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ أَيَسْتُرُ النَّائِمُ، قَالَ:" لَا" , قُلْتُ: فَالْقَاعِدُ، قَالَ:" نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا سوئے ہوئے شخص کا سترہ بنایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ میں نے کہا کہ کیا بیٹھے ہوئے شخص کو سترہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2910، ترقيم محمد عوامة 2899)