☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گرمی یا سردی کی بنا پر آدمی اپنے کپڑے پر سجدہ کر سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← گرمی یا سردی کی بنا پر آدمی اپنے کپڑے پر سجدہ کر سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 2783 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: صَلَّى عُمَرُ ذَاتَ يَوْمٍ بِالنَّاسِ الْجُمُعَةَ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فَطَرَحَ طَرَفَ ثَوْبِهِ بِالْأَرْضِ فَجَعَلَ يَسْجُدُ عَلَيْهِ ثُمَّ، قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمُ الْحَرَّ فَلْيَسْجُدْ عَلَى طَرَفِ ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمرنے ایک دن شدید گرمی کے دنوں میں لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائی، آپ نے اپنا کپڑا آگے ڈالا اور اس پر سجدہ کیا۔ پھر فرمایا ”اے لوگو! اگر تم میں سے کسی کو گرمی محسوس ہو تو اپنے کپڑے کے کنارے پر سجد ہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2793، ترقيم محمد عوامة 2783)
حدیث نمبر: 2784 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: " إِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى الأَرْضِ مِنَ الْحَرِّ وَالْبَرْدِ فَلْيَسْجُدْ عَلَى ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص گرمی یا سردی کی وجہ سے زمین پر سجدہ نہ کرسکتا ہو تو اسے چاہئے کہ اپنے کپڑے پر سجدہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2794، ترقيم محمد عوامة 2784)
حدیث نمبر: 2785 مصنف ابن ابی شیبہ
بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، غَالِبٍ ، بَكْرٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ غَالِبٍ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَكِّنَ وَجْهَهُ مِنَ الْأَرْضِ بَسَطَ ثَوْبَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شدید گرمی میں نماز پڑھی، ہم میں اگر کوئی اپنی پیشانی کو زمین پر نہ رکھ سکتا تو اپنا کپڑابچھا کر اس پر سجدہ کرلیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2795، ترقيم محمد عوامة 2785)
حدیث نمبر: 2786 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، حُسَيْنٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ يَتَّقِي بِفُضُولِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے کپڑے میں نماز پڑھی جس کے کناروں سے آپ زمین کی گرمی اور سردی سے بچا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2796، ترقيم محمد عوامة 2786)
حدیث نمبر: 2787 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ حَرَّ الْأَرْضِ فَلْيَضَعْ ثَوْبَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْأَرْضِ ثُمَّ لِيَسْجُدْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی زمین کی تپش سے پریشان ہو تو اپنا کپڑا رکھ کر اس پر سجدہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2797، ترقيم محمد عوامة 2787)
حدیث نمبر: 2788 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا كَانَ حَرٌّ أَوْ بَرْدٌ فَلْيَسْجُدْ عَلَى ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب زیادہ گرمی یا سردی ہو تو وہ اپنے کپڑے پر سجدہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2798، ترقيم محمد عوامة 2788)
حدیث نمبر: 2789 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مُجَاهِدًا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِي يَوْمٍ حَارٍّ بَسَطَ ثَوْبَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو ایک گرمی کے دن مسجد حرام میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ نے اپنا کپڑا پھیلایا اور اس پر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2799، ترقيم محمد عوامة 2789)
حدیث نمبر: 2790 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ: أَسْجُدُ عَلَى ثَوْبِي، قَالَ:" ثِيَابِي مِنِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن یسار سے عرض کیا کہ کیا میں اپنے کپڑے پر سجدہ کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ میرا کپڑا میرے جسم کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2800، ترقيم محمد عوامة 2790)
حدیث نمبر: 2791 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَسْجُدَ الرَّجُلُ عَلَى الثَّوْبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے کپڑے پر سجدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2801، ترقيم محمد عوامة 2791)
حدیث نمبر: 2792 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَسْجُدُ عَلَى ثَوْبِي إِذَا آذَانِي الْحَرُّ فَأَمَّا عَلَى ظَهْرِ رَجُلٍ فَلَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب مجھے گرمی تنگ کرے تو میں تو اپنے کپڑے پر سجدہ کرلیتا ہوں، البتہ کسی آدمی کی کمر پر سجدہ کرنا مجھے پسند نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2802، ترقيم محمد عوامة 2792)