☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ سجدہ میں ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھنا چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ سجدہ میں ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھنا چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 2727 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَارِثَةَ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَارِثَةَ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ وِجَاهَ الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2737، ترقيم محمد عوامة 2727)
حدیث نمبر: 2728 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ بِيَدَيْهِ فَإِنَّهُمَا يَسْجُدَانِ مَعَ الْوَجْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھے، کیونکہ ہاتھ بھی چہرے کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2738، ترقيم محمد عوامة 2728)
حدیث نمبر: 2729 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ أَنَّهُمَا كَانَا: " يَسْتَحِبَّانِ إِذَا سَجَدَا أَنْ يَسْتَقْبِلَا بِأَكُفِّهِمَا إِلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ جب سجدہ کریں تو اپنی ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2739، ترقيم محمد عوامة 2729)
حدیث نمبر: 2730 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ، أَنَّ عَائِشَةَ رَأَتْ رَجُلًا مَائِلًا بِكَفَّيْهِ عَنِ الْقِبْلَةِ، فَقَالَتْ:" اعْدِلْهُمَا إِلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک شخص کو دیکھا جس کی ہتھیلیوں کا رخ سجدے میں قبلے سے ہٹا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا کہ انہیں قبلہ کی طرف پھیر لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2740، ترقيم محمد عوامة 2730)
حدیث نمبر: 2731 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: " مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّلَاةِ أَنْ يَبْسُطَ كَفَّيْهِ وَيَضُمَّ أَصَابِعَهُ وَيُوَجِّهَهُمَا مَعَ وَجْهِهِ إِلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفص بن عاصم فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ آدمی نماز میں اپنی ہتھیلیوں کو کھلا رکھے اور انگلیوں کو ملا کر رکھے اور ہتھیلیوں اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2741، ترقيم محمد عوامة 2731)
حدیث نمبر: 2732 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَالِمًا , وَالْقَاسِمَ إِذَا سَجَدَا اسْتَقْبَلَا بِأَكُفِّهِمَا إِلَى الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو دیکھا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کا رخ قبلے کی طرف رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2742، ترقيم محمد عوامة 2732)
حدیث نمبر: 2733 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْدِلَ بِكَفَّيْهِ عَنِ الْقِبْلَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ہتھیلیوں کا رخ قبلے سے تبدیل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2743، ترقيم محمد عوامة 2733)
حدیث نمبر: 2734 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مثل حَدِيثِ وَكِيعٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2744، ترقيم محمد عوامة 2734)