☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل إذا انحط إلى (السجود) أي شيء يقع منه (قبل) إلى الأرض؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← في الرجل إذا انحط إلى (السجود) أي شيء يقع منه (قبل) إلى الأرض؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 2717 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، جَدِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْتَدِئْ بِرُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَلَا يَبْرُكْ بُرُوكَ الْفَحْلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھے اور اونٹ کے بیٹھنے کی طرح نہ بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2727، ترقيم محمد عوامة 2717)
حديث رقم: 2718 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،" أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2728، ترقيم محمد عوامة 2718)
حديث رقم: 2719 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّ عُمَرَ :" كَانَ يَقَعُ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے گھٹنوں کو پہلے رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2729، ترقيم محمد عوامة 2719)
حديث رقم: 2720 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ إِذَا سَجَدَ قَبْلَ يَدَيْهِ وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَفَعَ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سجدہ میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے، اور جب اٹھتے تھے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2730، ترقيم محمد عوامة 2720)
حديث رقم: 2721 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ إِذَا سَجَدَ يَقَعُ رُكْبَتَاهُ ثُمَّ يَدَاهُ ثُمَّ رَأْسُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنوں کو رکھتے، پھر ہاتھوں کو اور پھر سر کو رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2731، ترقيم محمد عوامة 2721)
حديث رقم: 2722 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ فَكَرِهَ ذَلِكَ وَقَالَ:" هَلْ يَفْعَلُهُ إِلَّا مَجْنُونٌ"؟
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں سے پہلے رکھتا تھا؟ آپ نے اسے ناپسند فرمایا اور یہ بھی کہا کہ ایسا کام کوئی پاگل ہی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2732، ترقيم محمد عوامة 2722)
حديث رقم: 2723 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا قِلَابَةَ " إِذَا سَجَدَ بَدَأَ فَوَضَعَ رُكْبَتَيْهِ وَإِذَا قَامَ اعْتَمَدَ عَلَى يَدَيْهِ وَرَأَيْتُ الْحَسَنَ يَخِرُّ فَيَبْدَأُ بِيَدَيْهِ وَيَعْتَمِدُ إِذَا قَامَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تو پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے اور جب کھڑے ہوتے تو ہاتھوں سے سہارا لیا کرتے تھے۔ اور میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ جھکتے اور پھر اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لے کر کھڑے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2733، ترقيم محمد عوامة 2723)
حديث رقم: 2724 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مہدی بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کور کھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2734، ترقيم محمد عوامة 2724)
حديث رقم: 2725 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: سُئِلَ قَتَادَةُ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا انْصَبَّ مِنَ الرُّكُوعِ يَبْدَأُ بِيَدَيْهِ، فَقَالَ:" يَضَعُ أَهْوَنَ ذَلِكَ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی رکوع سے سجدے میں جاتے ہوئے پہلے ہاتھ زمین پر لگادے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو عمل اس سے زیادہ آسان ہے وہ کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2735، ترقيم محمد عوامة 2725)
حديث رقم: 2726 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ إِذَا انْحَطُّوا لِلسُّجُودِ وَقَعَتْ رُكَبُهُمْ قَبْلَ أَيْدِيهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد جب سجدے میں جاتے تھے تو گھٹنوں کو ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2736، ترقيم محمد عوامة 2726)