☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في ترك السجود على الأنف
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من رخص في ترك السجود على الأنف
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 2712 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، لِوَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قُلْتُ لِوَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ : يَا أَبَا نُعَيْمٍ , مَا لَكَ لَا تُمَكِّنُ جَبْهَتَكَ وَأَنْفَكَ مِنَ الْأَرْضِ؟ قَالَ: ذَلِكَ إِنِّي سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي أَعْلَى جَبْهَتِهِ عَلَى قُصَاصِ الشَّعْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لعزیز بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے وہب بن کیسان سے کہا کہ اے ابو نعیم! کیا بات ہے، آپ اپنی پیشانی اور ناک کو زمین پر ٹکاتے کیوں نہیں؟ وہ کہنے لگے کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ نے اپنی پیشانی کے اونچے حصے پر بالوں کے اگنے کی جگہ سجدہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2722، ترقيم محمد عوامة 2712)
Hadith No.: 2713 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِنْ شِئْتَ فَاسْجُدْ عَلَى أَنْفِكَ وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَفْعَلْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو اپنی ناک پر سجدہ کرلو اور اگر چاہو تو ایسا نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2723، ترقيم محمد عوامة 2713)
Hadith No.: 2714 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مَعْنٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْقَاسِمَ , وَسَالِمًا يَسْجُدَانِ عَلَى جِبَاهِهِمَا وَلَا تَمَسُّ الْأَرْضَ أُنُوفُهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ اپنی پیشانیوں پر سجدہ کرتے تھے اور ان کے ناک زمین پر نہ لگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2724، ترقيم محمد عوامة 2714)
Hadith No.: 2715 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي رَجُلٍ لَمْ يَسْجُدْ عَلَى أَنْفِهِ، قَالَ:" يُجْزِئُهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر اس شخص کے بارے میں جس کی ناک دورانِ سجدہ زمین پر نہ لگے فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا بھی جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2725، ترقيم محمد عوامة 2715)
Hadith No.: 2716 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" لَا يَضُرُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی نقصان نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2726، ترقيم محمد عوامة 2716)