☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص أن يعتمد بمرفقيه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من رخص أن يعتمد بمرفقيه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 2672 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ:" أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى أَبَا ذَرٍّ مُسَوَّدًا مَا بَيْنَ رِسْغِهِ إِلَى مِرْفَقِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابوذر کی زیارت کرنے والے شخص نے بتایا ہے کہ وہ کلائی اور کہنیوں کے درمیانی حصہ کو زمین پر ٹیکا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2682، ترقيم محمد عوامة 2672)
حديث رقم: 2673 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " هُيِّئَتْ عِظَامُ ابْنِ آدَمَ لِلسُّجُودِ فَاسْجُدُوا حَتَّى بِالْمَرَافِقِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ابن آدم کی ہڈیوں کو سجدوں کے لئے بنایا گیا ہے، لہٰذا سجدہ کرو یہاں تک کہ کہنیوں کو بھی سجدہ میں شامل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2683، ترقيم محمد عوامة 2673)
حديث رقم: 2674 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ: الرَّجُلُ يَسْجُدُ يَعْتَمِدُ بِمِرْفَقَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ" , فَقَالَ:" مَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے کہا کہ کیا آدمی سجدہ کرتے ہوئے اپنی ہتھیلیوں سے گھٹنوں پر سہارا لے سکتا ہے؟ فرمایا میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2684، ترقيم محمد عوامة 2674)
حديث رقم: 2675 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَضُمُّ يَدَيْهِ إِلَى جَنْبَيْهِ إِذَا سَجَدَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سجدہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو پہلوؤں سے ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2685، ترقيم محمد عوامة 2675)
حديث رقم: 2676 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ، قَالَ:" كُلُّ ذَلِكَ قَدْ كَانُوا يَفْعَلُونَ يَنْضَمُّونَ وَيَتَجَافَوْنَ كَانَ بَعْضُهُمْ يَنْضَمُّ وَبَعْضُهُمْ يُجَافِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سکن فرماتے ہیں کہ اسلاف یہ تمام کام کیا کرتے تھے، وہ اعضاء کو ملا کر بھی رکھتے تھے اور علیحدہ بھی رکھتے تھے، بعض حضرات اعضاء کو ملا کر رکھتے تھے اور بعض اعضاء کو علیحدہ علیحدہ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2686، ترقيم محمد عوامة 2676)
حديث رقم: 2677 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، سُمَيٍّ ، النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، قَالَ:" شَكَوْا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِدْعَامَ وَالِاعْتِمَادَ فِي الصَّلَاةِ فَرَخَّصَ لَهُمْ أَنْ يَسْتَعِينَ الرَّجُلُ بِمِرْفَقَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ أَوْ فَخِذَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں سہارا لینے کی پابندیوں کی شکایت کی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں رخصت دے دی کہ آدمی اپنی کہنیوں کو گھٹنوں یا رانوں پر رکھ کے سہارا لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2687، ترقيم محمد عوامة 2677)
حديث رقم: 2678 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ أَضَعُ مِرْفَقَيَّ عَلَى فَخِذِي إِذَا سَجَدْتُ، فَقَالَ: " اسْجُدْ كَيْفَ تَيَسَّرَ عَلَيْكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا میں سجدہ کرتے ہوئے اپنی کہنی کو اپنی ران پر رکھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا جس طرح تمہارے لئے آسان ہو سجدہ کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2688، ترقيم محمد عوامة 2678)
حديث رقم: 2679 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " إِذَا سَجَدْتُمْ فَاسْجُدُوا حَتَّى بِالْمَرَافِقِ" , يَعْنِي يَسْتَعِينُ بِمِرْفَقَيْهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو تو بھر پور سجدہ کرو، یہاں تک کہ کہنیوں کو بھی سجدے میں شامل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2689، ترقيم محمد عوامة 2679)