☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رکوع اور سجدہ کرنے میں کتنی مقدار کفایت کر سکتی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← رکوع اور سجدہ کرنے میں کتنی مقدار کفایت کر سکتی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2592 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ، عَنِ الْجَعْدِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَنِ ابْنَةٍ لِسَعْدٍ أَنَّهَا:" كَانَتْ تُفْرِطُ فِي الرُّكُوعِ تَطَأْطُؤًا مُنْكَرًا، فَقَالَ لَهَا سَعْدٌ:" إِنَّمَا يَكْفِيكَ إِذَا وَضَعْتَ يَدَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مدنی شخص بتاتے ہیں کہ حضرت سعد کی صاحبزادی رکوع میں حد سے زیادہ جھکنے کی عجیب کوشش کیا کرتی تھیں۔ حضرت سعد نے ان سے فرمایا کہ تمہارے لئے اتنا کافی ہے کہ تم اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2599، ترقيم محمد عوامة 2592)
حدیث نمبر: 2593 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " إِذَا أَمْكَنَ الرَّجُلُ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ وَالْأَرْضَ مِنْ جَبْهَتِهِ فَقَدْ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ جب رکوع میں آدمی اپنے ہاتھ گھٹنوں پر اور سجدے میں اپنی پیشانی زمین پر رکھ دے تو یہ ارکان ادا ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2600، ترقيم محمد عوامة 2593)
حدیث نمبر: 2594 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَمَّنْ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ، يَقُولُ: " يُجْزِئُهُ مِنَ الرُّكُوعِ إِذَا وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَمِنَ السُّجُودِ إِذَا وَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رکوع میں اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا اور سجدے میں اپنی پیشانی کو زمین پر رکھ دے تو یہ ارکان ادا ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2601، ترقيم محمد عوامة 2594)
حدیث نمبر: 2595 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِذَا وَضَعَ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی پیشانی زمین پر رکھ دے تو یہ کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2602، ترقيم محمد عوامة 2595)
حدیث نمبر: 2596 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " يُجْزِئُ مِنَ الرُّكُوعِ إِذَا أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ وَمِنَ السُّجُودِ إِذَا أَمْكَنَ جَبْهَتَهُ مِنَ الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ رکوع میں اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر اور سجدے میں اپنی پیشانی کو زمین پر رکھ دے تو یہ ارکان ادا ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2603، ترقيم محمد عوامة 2596)
حدیث نمبر: 2597 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: قَالَ طَاوُسٌ , وَعِكْرِمَةُ , وَأَظُنُّ عَطَاءً ثَالِثَهُمْ: " إِذَا أَمْكَنَ جَبْهَتَهُ مِنَ الْأَرْضِ فَقَدْ قَضَى مَا عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس، حضرت عکرمہ اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب پیشانی کو زمین پر رکھ دیا تو فرض ادا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2604، ترقيم محمد عوامة 2597)
حدیث نمبر: 2598 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: " إِذَا وَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْأَرْضِ فَقَدْ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ جب پیشانی کو زمین پر رکھ دیا تو فرض ادا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2605، ترقيم محمد عوامة 2598)
حدیث نمبر: 2599 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصٌ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ أَدْنَى مَا يَجُوزُ مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَقَالَ:" إِذَا وَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْأَرْضِ وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معقل بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے رکوع و سجود کی ادنیٰ مقدار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ جب پیشانی کو زمین پر اور ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ دیا تو یہ ارکان ادا ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2606، ترقيم محمد عوامة 2599)
حدیث نمبر: 2600 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ أَجْزَأَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ دیا تو رکوع ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2607، ترقيم محمد عوامة 2600)