☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ بھول جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ بھول جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2480 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ تَكْبِيرَةَ الِافْتِتَاحِ اسْتَأْنَفَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ بھول جائے تو دوبارہ نئے سرے سے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2487، ترقيم محمد عوامة 2480)
حدیث نمبر: 2481 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَنْسَى تَكْبِيرَةَ الِافْتِتَاحِ، قَالَ:" تُجْزِئُهُ تَكْبِيرَةُ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ بھول جائے تو رکوع کی تکبیر اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2488، ترقيم محمد عوامة 2481)
حدیث نمبر: 2482 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ إِذَا نَسِيَ أَنْ يُكَبِّرَ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ:" فَإِنَّهُ يُكَبِّرُ إِذَا ذَكَرَ فَإِنْ لَمْ يَذْكُرْ حَتَّى يُصَلِّيَ مَضَتْ صَلَاتُهُ وَتُجْزِئُهُ تَكْبِيرَةُ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نماز شروع کرتے وقت تکبیرِتحریمہ بھول جائے تو جب اسے یاد آئے تکبیر کہہ لے۔ اگر اسے نماز سے فارغ ہونے کے بعد یاد آئے تو نماز جائز ہے، کیونکہ رکوع کی تکبیر اس کے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2489، ترقيم محمد عوامة 2482)
حدیث نمبر: 2483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ الْإِمَامُ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى الَّتِي يَفْتَتِحُ بِهَا الصَّلَاةَ أَعَادَ"، وَقَالَ: الْحَكَمُ تُجْزِئُهُ تَكْبِيرَةُ الرُّكُوعِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر امام نماز شروع کرنے سے پہلے تکبیر تحریمہ بھول جائے تو نماز کا اعادہ کرے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ رکوع کی تکبیر اس کے لئے کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2490، ترقيم محمد عوامة 2483)
حدیث نمبر: 2484 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، قَالَ: " يُكَبِّرُ إِذَا ذَكَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ جب یاد آجائے تو وہ تکبیر کہہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2491، ترقيم محمد عوامة 2484)