☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اذان سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← اذان سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2388 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا نَادَى الْمُؤَذِّنُ بِالأَذَانِ هَرَبَ الشَّيْطَانُ حَتَّى يَكُونَ بِالرَّوْحَاءِ وَهِيَ ثَلَاثُونَ مِيلًا مِنَ الْمَدِينَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اذان کی آواز سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ مقام روحاء تک پہنچ جاتا ہے۔ روحاء مدینہ سے تیس میل کے فاصلے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2394، ترقيم محمد عوامة 2388)
حدیث نمبر: 2389 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا نَادَى الْمُؤَذِّنُ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ وَإِذَا قَضَى أَمْسَكَ فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب موذن نماز کے لیے اذان دیتا ہے تو شیطان منہ پھیر کر ایسے بھاگتا ہے کہ اس کی ہوا بھی خارج ہوجاتی ہے۔ جب اذان مکمل ہو تو وہ پھر واپس آجاتا ہے اور جب اقامت کہی جائے تو پھر بھاگ جاتا ہے۔ (٤١) التطریب فی الأَذَانِ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2395، ترقيم محمد عوامة 2389)