☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ گھر میں نماز پڑھنے والے کو اذان و اقامت کی ضرورت نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ گھر میں نماز پڑھنے والے کو اذان و اقامت کی ضرورت نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2303 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ , وَعَلْقَمَةَ , قَالَا: أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ فِي دَارِهِ، فَقَالَ:" أَصَلَّى هَؤُلَاءِ خَلْفَكُمْ؟" قُلْنَا: لَا , قَالَ: " فَقُومُوا فَصَلُّوا فَلَمْ يَأْمُرْ بِأَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے پاس ان کے گھر میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے فرمایا کہ جو لوگ تمہارے پیچھے ہیں کیا نہوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا نہیں۔ انہوں نے فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔ حضرت عبداللہ نے اذان اور اقامت کا حکم نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2309، ترقيم محمد عوامة 2303)
حدیث نمبر: 2304 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ:" كَانَ لَا يُقِيمُ بِأَرْضٍ تُقَامُ فِيهَا الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن واقد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایسی جگہ اقامت نہ کہتے تھے جہاں نماز ادا کی جاتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2310، ترقيم محمد عوامة 2304)
حدیث نمبر: 2305 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَلَمَةَ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إِذَا صَلَّيْتَ فِي مَنْزِلِكَ أَجْزَأَكَ مُؤَذِّنُ الْحَيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ تم اپنے گھر میں نماز پڑھو تو محلے کے مؤذن کی اذان تمہارے لیے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2311، ترقيم محمد عوامة 2305)
حدیث نمبر: 2306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ فِي مِصْرِكَ أَجْزَأَكَ إِقَامَتُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے شہر میں ہو تو شہر والوں کی اقامت تمہارے لیے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2312، ترقيم محمد عوامة 2306)
حدیث نمبر: 2307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " تُجْزِئُهُ إِقَامَةُ الْمِصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے شہر والوں کی اقامت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2313، ترقيم محمد عوامة 2307)
حدیث نمبر: 2308 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، دَلْهَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ دَلْهَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ إِقَامَةَ مُؤَذِّنٍ فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ نے مؤذن کی اقامت سنی تو اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2314، ترقيم محمد عوامة 2308)
حدیث نمبر: 2309 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ،" أَنْ أَبَاهُ صَلَّى فِي بَيْتِهِ مِنْ عُذْرٍ بِإِقَامَةِ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ان کے والد کسی عذر کی وجہ سے گھر میں نماز پڑھتے تو لوگوں کی اقامت پر اکتفاء فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2315، ترقيم محمد عوامة 2309)
حدیث نمبر: 2310 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا سَمِعْتَ الْإِقَامَةَ وَأَنْتَ فِي بَيْتِكَ كَفَتْكَ إِنْ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم اقامت سن لو اور تم گھر میں ہو تو اگر تم چاہو تو وہی اقامت تمہارے لیے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2316، ترقيم محمد عوامة 2310)
حدیث نمبر: 2311 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا مِجْلَزٍ، فَقُلْتُ: أَنَا فِي قَرْيَةٍ تُقَامُ فِيهَا الصَّلَاةُ فِي جَمَاعَةٍ، فَإِنْ صَلَّيْتُ وَحْدِي أُؤَذِّنُ وَأُقِيمُ، قَالَ: " إِنْ شِئْتَ كَفَاكَ أَذَانُ الْعَامَّةِ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَذِّنْ وَأَقِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
منذر بن ثعلبہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو مجلز سے سوال کیا کہ اگر میں کسی ایسی بستی میں موجود ہوں جہاں جماعت سے نماز پڑھی جاتی ہے، پھر میں اگر اکیلے نماز پڑھوں تو کیا میں اذان اور اقامت کہوں گا؟ فرمایا کہ اگر تم چاہو تو تمہارے لیے لوگوں کی اذان کافی ہے اور اگر چاہو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2317، ترقيم محمد عوامة 2311)