☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس بات کو مکرو ہ خیال فرماتے ہیں کہ مؤذن طلوع فجر سے پہلے اذان دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جو حضرات اس بات کو مکرو ہ خیال فرماتے ہیں کہ مؤذن طلوع فجر سے پہلے اذان دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 2234 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، شَدَّادٍ ، بِلَالٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ شَدَّادٍ مَوْلَى عِيَاضِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ بِلَالٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تُؤَذِّنْ حَتَّى تَرَى الْفَجْرَ هَكَذَا وَمَدَّ يَدَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شداد فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے حضرت بلال کو فرمایا کہ تم اس وقت تک اذان نہ دو جب تک روشنی اس طرح نہ دیکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2240، ترقيم محمد عوامة 2234)
حدیث نمبر: 2235 مصنف ابن ابی شیبہ
بِلَالٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ سُوَيْدٍ، عَنْ بِلَالٍ ، قَالَ:" كَانَ لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يَنْشَقَّ الْفَجْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اس وقت تک اذان نہ دیتے جب تک فجر روشن نہ ہوجاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2241، ترقيم محمد عوامة 2235)
حدیث نمبر: 2236 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مَحْذُورَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّهُ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ" فَكَانَ لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے اذان دی ہے، وہ طلوع فجر سے پہلے اذان نہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2242، ترقيم محمد عوامة 2236)
حدیث نمبر: 2237 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا كَانُوا يُؤَذِّنُونَ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ صحابہ کرام طلوع فجر تک اذان نہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2243، ترقيم محمد عوامة 2237)
حدیث نمبر: 2238 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: شَيَّعْنَا عَلْقَمَةَ إِلَى مَكَّةَ فَخَرَجْنَا بِلَيْلٍ فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا يُؤَذِّنُ، فَقَالَ: " أَمَّا هَذَا فَقَدْ خَالَفَ سُنَّةَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ نَائِمًا كَانَ خَيْرًا لَهُ فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ أَذَّنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علقمہ کے ہمراہ مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ رات کے وقت میں انہوں نے ایک مؤذن کو اذان دیتے سنا تو فرمایا کہ اس نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی مخالفت کی ہے، اگر یہ سویا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا، پھر جب صبح طلوع ہوتی تو اس وقت اذان دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2244، ترقيم محمد عوامة 2238)
حدیث نمبر: 2239 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُؤَذِّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فجر سے پہلے اذان دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2245، ترقيم محمد عوامة 2239)
حدیث نمبر: 2240 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: إِنَّهُمْ كَانُوا يُنَادُونَ قَبْلَ الْفَجْرِ، قَالَ: " مَا كَانَ النِّدَاءُ إِلَّا مَعَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے سوال کیا کہ کیا صحابہ کرام فجر سے پہلے اذان دیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ اذان تو فجر کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2246، ترقيم محمد عوامة 2240)
حدیث نمبر: 2241 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" شَكُّوا فِي طُلُوعِ الْفَجْرِ فِي عَهْدِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَمَرَ مُؤَذِّنَهُ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے زمانے میں لوگوں کو فجر کے طلوع کے بارے میں شک ہوا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے مؤذن کو حکم دیا اور اس نے اذان کی اقامت کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2247، ترقيم محمد عوامة 2241)
حدیث نمبر: 2242 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا يُؤَذَّنُ لِلصَّلَاةِ حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وقت داخل ہونے تک نماز کے لیے اذان نہ کہی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2248، ترقيم محمد عوامة 2242)