☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جو حضرات اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2196 مصنف ابن ابی شیبہ
بِلَالًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ بِلَالًا رَكَزَ الْعَنَزَةَ ثُمَّ أَذَّنَ وَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوجحیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے نیزہ گاڑا، پھر اس طرح اذان دی کہ اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2202، ترقيم محمد عوامة 2196)
حدیث نمبر: 2197 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مؤذن قبلہ کی طرف رخ کرے گا اور اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2203، ترقيم محمد عوامة 2197)
حدیث نمبر: 2198 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ نُسَيْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُؤَذِّنُ عَلَى بَعِيرٍ"، قَالَ سُفْيَانُ قُلْتُ لَهُ: رَأَيْتُهُ يَجْعَلُ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، قَالَ: لَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اونٹ پر بیٹھے اذان دیتے دیکھا ہے۔ حضرت سفیان نے نسیر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی انگلیاں کانوں میں رکھی تھیں فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2204، ترقيم محمد عوامة 2198)
حدیث نمبر: 2199 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ الْأَذَانُ أَنْ يَقُولَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَجْعَلُ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ وَأَوَّلُ مَنْ تَرَكَ إِحْدَى إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ابْنُ الْأَصَمِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اذان یہ ہے کہ آدمی اللہ اکبر اللہ اکبر کہے پھر اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھے۔ سب سے پہلے ابن الاصم نے کانوں میں انگلیاں رکھنے کا عمل ترک کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2205، ترقيم محمد عوامة 2199)
حدیث نمبر: 2200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ" كَانَ إِذَا أَذَّنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَأَرْسَلَ يَدَيْهِ فَإِذَا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ أَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین جب اذان دیتے تو ہاتھوں کو کھلا چھوڑ دیتے پھر جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ پر پہنچتے تو اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2206، ترقيم محمد عوامة 2200)