☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اذان میں یہ کہا کرتے تھے «الصلواة خير من النوم» ‏‏‏‏ (نماز نیند سے بہتر ہے)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← جو حضرات اذان میں یہ کہا کرتے تھے «الصلواة خير من النوم» ‏‏‏‏ (نماز نیند سے بہتر ہے)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 2170 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو محذورہ اور حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات ”الصلاۃ خیر من النوم“ ہوا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2176، ترقيم محمد عوامة 2170)
حدیث نمبر: 2171 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ نے اپنے موذن کو یہ پیغام بھیجا کہ جب تم حی علی الفلاح پر پہنچو تو الصلاۃ خیر من النوم کہا کرو کیونکہ یہ حضرت بلال کی اذان تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2177، ترقيم محمد عوامة 2171)
حدیث نمبر: 2172 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر کا موذن انہیں صبح کی اذان کی اطلاع دینے آیا اور اس نے کہا: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ حضرت عمر کو یہ کلمات بہت پسند آئے اور آپ نے موذن سے فرمایا کہ ان کلمات کو اپنی اذان کا حصہ بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2178، ترقيم محمد عوامة 2172)
حدیث نمبر: 2173 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: الصلاۃ خیر من النوم [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2179، ترقيم محمد عوامة 2173)
حدیث نمبر: 2174 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَقُولَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہنا سنت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2180، ترقيم محمد عوامة 2174)
حدیث نمبر: 2175 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، بِلَالٌ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ , فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ نَائِمٌ , فَصَرَخَ بِلَالٌ بِأَعْلَى صَوْتِهِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ فَأُدْخِلَتْ فِي الْأَذَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت بلال نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ کو بتایا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے ہیں۔ حضرت بلال نے اونچی آواز سے کہا: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ اس کے بعد سے یہ الفاظ اذان کا حصہ بن گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2181، ترقيم محمد عوامة 2175)
حدیث نمبر: 2176 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يَقُولُ فِي أَذَانِهِ:" الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ , الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ , اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، اللَّہُ أَکْبَرُ، اللَّہُ أَکْبَرُ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2182، ترقيم محمد عوامة 2176)
حدیث نمبر: 2177 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي أَذَانِهِ: " فِي التَّثْوِيبِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن مخیمرہ اپنی اذان کی تثویب میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2183، ترقيم محمد عوامة 2177)
حدیث نمبر: 2178 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ , وَمُحَمَّدٍ , قَالَ:" كَانَ التَّثْوِيبُ عِنْدَهُمَا أَنْ يَقُولَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت محمد کے نزدیک تثویب کا معنٰی یہ تھا کہ یہ کلمات کہے جائیں۔ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2184، ترقيم محمد عوامة 2178)
حدیث نمبر: 2179 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ مُؤَذِّنًا يَقُولُ فِي الْفَجْرِ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ , فَقَالَ:" لَا تَزِيدَنَّ فِي الْأَذَانِ مَا لَيْسَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت اسود بن یزید نے موذن کو فجر کی اذان میں یہ کلمات کہتے سنا: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ تو فرمایا کہ اذان میں ان کلمات کا اضافہ نہ کرو جو اس کا حصہ نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2185، ترقيم محمد عوامة 2179)
حدیث نمبر: 2180 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مَحْذُورَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّهُ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِأَبِي بَكْرٍ وَلِعُمَرَ فَكَانَ يَقُولُ فِي أَذَانِهِ:" الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لئے اذان دی ہے وہ اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2186، ترقيم محمد عوامة 2180)
حدیث نمبر: 2181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بَكِيرٍ، قَالَ: نَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ:" الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مؤذن کو اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2187، ترقيم محمد عوامة 2181)