☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2086 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " رَأَى فِي ثَوْبِهِ دَمًا فَغَسَلَهُ فَبَقِيَ أَثَرُهُ أَسْوَدَ , وَدَعَا بِمِقَصٍّ فَقَصَّهُ فَقَرَضَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھا تو اسے دھو دیا، لیکن اس پر سیاہ نشان باقی رہ گیا۔ آپ نے قینچی منگوا کر اسے کاٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2092، ترقيم محمد عوامة 2086)
حدیث نمبر: 2087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حُرَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا غَسَلْتَ الدَّمَ فَبَقِيَ أَثَرُهُ فَلَا يَضُرُّكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب تم خون کو دھو دو تو اس کا نشان باقی رہ جانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2093، ترقيم محمد عوامة 2087)
حدیث نمبر: 2088 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْهَمٍ، عَنِ الْحَسَنِ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2094، ترقيم محمد عوامة 2088)
حدیث نمبر: 2089 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ كَرِيمَةَ ابْنَةِ هَمَّامٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ عن دَمِ الْمَحِيضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَتْ:" اغْسِلِيهِ"، فَقَالَتْ: غَسَلْتُهُ فَلَمْ يَذْهَبْ أَثَرُهُ، فَقَالَتْ:" اغْسِلِيهِ فَإِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے سوال کیا کہ اگر حیض کا خون کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا اسے دھو لو، اس عورت نے سوال کیا کہ میں اسے دھوتی ہوں لیکن اس کا داغ نہیں جاتا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اسے دھو لو، پانی پاکی کا ذریعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2095، ترقيم محمد عوامة 2089)