☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الفطرة ما يعد فيها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الفطرة ما يعد فيها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 2058 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، زَكَرِيَّا ، مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، طَلْقٍ ، ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ طَلْقٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ وَالسِّوَاكُ وَالِاسْتِنْشَاقُ بِالْمَاءِ وَقَصُّ الْأَظْفَارِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَنَتْفُ الْإِبِطِ وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ قَالَ: مُصْعَبٌ وَنَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلَّا أَنْ تَكُونَ الْمَضْمَضَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دس چیزیں فطرت کا حصہ ہیں۔ مونچھیں تراشنا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، پانی سے ناک صاف کرنا، ناخن کاٹنا، انگلیوں کے جوڑوں کو دھونا، بغل کے بال اکھیڑنا، زیر ناف بال صاف کرنا اور پانی سے استنجا کرنا۔ راوی حضرت مصعب کہتے ہیں کہ میں دسویں خصلت بھول گیا اور غالباً وہ کلی کرنا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2064، ترقيم محمد عوامة 2058)
Hadith No.: 2059 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: الْخِتَانُ وَالِاسْتِحْدَادُ وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ وَنَتْفُ الْإِبِطِ وَقَصُّ الشَّارِبِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ چیزیں فطرت کا حصہ ہیں، ختنے کرنا، زیر ناف بالوں کو استرے سے صاف کرنا، ناخن تراشنا، بغل کے بال اکھیڑنا، مونچھیں کاٹنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2065، ترقيم محمد عوامة 2059)
Hadith No.: 2060 Musannaf Ibn Abi Shaibah
قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْفِطْرَةُ الْمَضْمَضَةُ وَالِاسْتِنْشَاقُ وَالسِّوَاكُ وَقَصُّ الشَّارِبِ وَنَتْفُ الْإِبِطِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ وَالِانْتِضَاحُ بِالْمَاءِ وَالْخِتَانُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمار بن یاسر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فطرت کی خصلتیں یہ ہیں، کلی کرنا، ناک صاف کرنا، مسواک کرنا، مونچھیں تراشنا، بغل کے بال اکھیڑنا، انگلیوں کے جوڑ دھونا، ناخن تراشنا، پانی سے استنجا کرنا اور ختنے کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2066، ترقيم محمد عوامة 2060)
Hadith No.: 2061 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " سِتٌّ مِنْ فِطْرَةِ إِبْرَاهِيمَ: قَصُّ الشَّارِبِ وَالسِّوَاكُ وَالْفَرْقُ وَقَصُّ الْأَظْفَارِ وَالِاسْتِنْجَاءُ وَحَلْقٌ الْعَانَةِ. قَالَ: ثَلَاثَةٌ فِي الرَّأْسِ وَثَلَاثَةٌ فِي الْجَسَدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ چھ چیزیں حضرت ابراہیم کی فطرت کا حصہ ہیں، مونچھیں تراشنا، مسواک کرنا، بالوں کی مانگ نکالنا، ناخن کاٹنا، استنجا کرنا اور زیر ناف بالوں کو مونڈھنا۔ تین کا تعلق سر سے اور تین کا تعلق باقی جسم سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2067، ترقيم محمد عوامة 2061)