☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کپڑوں یا موزوں پر لید یا گوبر وغیرہ لگ جائیں تو کیا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کپڑوں یا موزوں پر لید یا گوبر وغیرہ لگ جائیں تو کیا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 2026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ زُبَيْدٍ وَالْأَعْمَشِ قَالَا:" كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَنْتَهِي إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فِي نَعْلَيْهِ أَوْ فِي خُفَّيْهِ السِّرْقِينُ فَيَمْسَحُهُمَا ثُمَّ يَدْخُلُ فَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبید اور حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مسجد کے دروازے پر پہنچتے اور ان کے جوتوں یا موزوں پر لید وغیرہ لگی ہوتی تو اسے صاف کر کے مسجد میں داخل ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2032، ترقيم محمد عوامة 2026)
حدیث نمبر: 2027 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ , سَأَلْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الرَّوْثِ يُصِيبُ النَّعْلَ قَالَ:" امْسَحْهُ وَصَلِّ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن منذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر سے سوال کیا کہ اگر جوتی پر مینگنی لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا اسے پونچھ کر نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2033، ترقيم محمد عوامة 2027)
حدیث نمبر: 2028 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُهُ يَحُكُّ نَعْلَهُ أَوْ خُفَّهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ قَالَ:" يَذْكُرُ أَنَّهُ طَهُورٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت بن عبید کو دیکھا کہ مسجد کے دروازے پر اپنی جوتی یا موزے کو رگڑ رہے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ پاکی کا ذریعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2034، ترقيم محمد عوامة 2028)
حدیث نمبر: 2029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ:" كَانُوا يَشْتَدُّونَ فِي الرَّوْثِ الرَّطْبِ إِذَا كَانَ فِي الْخُفِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اسلاف کا معمول تھا کہ اگر تر مینگنی موزے پر لگ جاتی تو اسے خوب صاف کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2035، ترقيم محمد عوامة 2029)
حدیث نمبر: 2030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ قَالَ:" كَانَ عَزِيزًا عَلَى طَاوُسٍ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ لَا يَقْلِبَ خُفَّهُ أَوْ نَعْلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس کو یہ بات بہت گراں گزرتی تھی کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد موزے یا جوتے کو صاف نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2036، ترقيم محمد عوامة 2030)