☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2007 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ زَيْدٍ , أَنَّ عَلِيًّا " بَالَ وَمَسَحَ عَلَى النَّعْلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور جوتیوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2013، ترقيم محمد عوامة 2007)
حدیث نمبر: 2008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ سُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " لَا يُمْسَحُ عَلَى النَّعْلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جوتیوں پر مسح نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2014، ترقيم محمد عوامة 2008)
حدیث نمبر: 2009 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ ، أَبِي
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ قَالَ:" انْتَهَيْتُ مَعَ أَبِي إِلَى مَاءٍ مِنْ مِيَاهِ الْأَعْرَابِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوس بن ابی اوس فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ دیہاتیوں کے ایک چشمے پر گیا۔ انہوں نے وہاں وضو کیا اور جوتیوں پر مسح کیا، پھر میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2015، ترقيم محمد عوامة 2009)
حدیث نمبر: 2010 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا " بَالَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَخَلَعَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ظبیان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا پھر وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا، پھر مؤذن نے اقامت کہی تو انہوں نے جوتے اتار دئیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2016، ترقيم محمد عوامة 2010)
حدیث نمبر: 2011 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أُكَيْلٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ , أَنَّ عَلِيًّا " بَالَ وَمَسَحَ عَلَى النَّعْلَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2017، ترقيم محمد عوامة 2011)
حدیث نمبر: 2012 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ أَنَّهُ رَأَى عَلِيًّا " بَالَ فِي الرَّحْبَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقام رحب میں پیشاب کرتے دیکھا پھر انہوں نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2018، ترقيم محمد عوامة 2012)