☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات موزوں پر مسح کے قائل نہیں ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 1956 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَأَنْ أَحُزُّهُمَا بِالسَّكَاكِينِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَمْسَحَ عَلَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں ان موزوں کو چھریوں سے کاٹ دوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان پر مسح کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1962، ترقيم محمد عوامة 1956)
حدیث نمبر: 1957 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: خَرَجَ مُجَاهِدٌ وَأَصْحَابٌ لَهُ فِيهِمْ عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ قَالَ: خَرَجُوا حُجَّاجًا فَكَانَ عَبْدَةُ يَؤُمُّهُمْ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: فَبَرَزَ ذَاتَ يَوْمٍ لِحَاجَتِهِ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا جَاءَ قَالَ لَهُ مُجَاهِدٌ: مَا حَبَسَكَ؟ قَالَ: رُبَّمَا قَضَيْتُ حَاجَتِي ثُمَّ تَوَضَّأْتُ وَمَسَحْتُ عَلَى خُفِّي , فَقَالَ لَهُ مُجَاهِدٌ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ بِنَا فَمَا أَدْرِي مَا حَسْبُ صَلَاتِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور ان کے کچھ ساتھی جن میں حضرت عبداہ بن ابی لبابہ بھی تھے۔ وہ حج کے ارادے سے جا رہے تھے۔ حضرت عبدہ انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ایک دن وہ رفع حاجت کے لیے گئے، اور بہت دیر کردی۔ جب وہ آئے تو حضرت مجاہد نے ان سے کہا کہ تم نے دیر کیوں کی؟ وہ کہنے لگے کہ میں نے رفع حاجت کی، پھر میں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ حضرت مجاہد نے فرمایا چلو آگے بڑھو اور نماز پڑھاؤ میں نہیں جانتا کہ تمہاری نماز کے لیے کیا چیز کافی ہے (دھونا یا مسح کرنا؟) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1963، ترقيم محمد عوامة 1957)
حدیث نمبر: 1958 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " سَبَقَ الْكِتَابُ الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1964، ترقيم محمد عوامة 1958)
حدیث نمبر: 1959 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " سَبَقَ الْكِتَابُ الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1965، ترقيم محمد عوامة 1959)
حدیث نمبر: 1960 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " لَوْ قَالُوا ذَلِكَ فِي السَّفَرِ وَالْبَرْدِ الشَّدِيدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسلاف سفر اور شدید سردی میں موزوں پر مسح کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1966، ترقيم محمد عوامة 1960)
حدیث نمبر: 1961 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " مَا أُبَالِي مَسَحْتُ عَلَى الْخُفَّيْنِ أَوْ مَسَحْتُ عَلَى ظَهْرِ بُختيي هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرے لیے موزوں پر مسح کرنا اور اپنے اونٹوں کی پشت پر ہاتھ پھیرنا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1967، ترقيم محمد عوامة 1961)
حدیث نمبر: 1962 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ , قَالَ: رَآنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَأَنَا أَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْنِ لِي أَبْيَضَيْنِ قَالَ: فَقَالَ لِي: " مَا تُفْسِدُ خُفَّيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے دو سفید موزوں پر مسح کر رہا تھا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ تم اپنے موزے کیوں خراب کر رہے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1968، ترقيم محمد عوامة 1962)
حدیث نمبر: 1963 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ فِطْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: إِنَّ عِكْرِمَةَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " سَبَقَ الْكِتَابُ الْخُفَّيْنِ" , فَقَالَ: عَطَاءٌ كَذَبَ عِكْرِمَةُ أَنَا رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ عکرمہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ موزوں سے پہلے ہے۔ حضرت عطاء نے کہا حضرت عکرمہ جھوٹ بولتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1969، ترقيم محمد عوامة 1963)
حدیث نمبر: 1964 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رَزِينٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " مَا أُبَالِي عَلَى ظَهْرِ خُفِّي مَسَحْتُ أَوْ عَلَى ظَهْرِ حِمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں موزوں پر مسح کروں یا گدھے کی پشت پر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1970، ترقيم محمد عوامة 1964)
حدیث نمبر: 1965 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَأَنْ أَحُزَّهُمَا أَوْ أَحُزَّ أَصَابِعِي بِالسِّكِّينِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَمْسَحَ عَلَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنی انگلیوں کو یا موزوں کو چھری سے کاٹ دوں یہ مجھے زیادہ پسند ہے کہ میں ان پر مسح کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1971، ترقيم محمد عوامة 1965)
حدیث نمبر: 1966 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح ایک مرتبہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1972، ترقيم محمد عوامة 1966)
حدیث نمبر: 1967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ مَسْحَةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر ایک مرتبہ مسح کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1973، ترقيم محمد عوامة 1967)
حدیث نمبر: 1968 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ" تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ مَرَّةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے وضو کیا اور موزوں پر ایک مرتبہ مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1974، ترقيم محمد عوامة 1968)
حدیث نمبر: 1969 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَنَفِيُّ ، أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ ، الْحَسَنُ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا الْحَنَفِيُّ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ جَاءَ حَتَّى تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ , وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى خُفِّهِ الْأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى خُفِّهِ الْأَيْسَرِ ثُمَّ مَسَحَ أَعْلَاهُمَا مَسْحَةً وَاحِدَةً حَتَّى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا، پھر موزوں پر اس طرح مسح کیا کہ دائیں ہاتھ کو دائیں موزے پر اور بائیں ہاتھ کو بائیں موزے پر رکھا پھر اوپر کی طرف ایک مرتبہ مسح کیا گویا کہ آپ کے موزے پر انگلیوں کے نشانات اب بھی میرے سامنے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1975، ترقيم محمد عوامة 1969)