☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برف کے پانی سے وضو کر نے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← برف کے پانی سے وضو کر نے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَنِ الْغُسْلِ وَالْوُضُوءِ بِالثَّلْجِ فَقَالَ:" يَكْسِرُهُ وَيَغْتَسِلُ وَيَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے برف کے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے توڑ کر اس سے غسل اور وضو کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1865، ترقيم محمد عوامة 1859)
حدیث نمبر: 1860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ وَالْحَكَمِ قَالَا: " لَا بَأْسَ بِالْوُضُوءِ بِالثَّلْجِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ برف سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1866، ترقيم محمد عوامة 1860)
حدیث نمبر: 1861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ شَيْخٍ، قَالَ:" كَانَ سَالِمٌ يَتَيَمَّمُ إِذَا كَانَ الْمَاءُ جَامِدًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیخ فرماتے ہیں کہ حضرت سالم پانی کے جمے ہوئے ہونے کی صورت میں تیمم کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1867، ترقيم محمد عوامة 1861)
حدیث نمبر: 1862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ:" وَكَانَ سُفْيَانُ يَسْتَحْسِنُهُ وَيَغْتَسِلُ مِنْهُ وَيَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان برف کے پانی سے وضو کرنے اور غسل کرنے کو جائز سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1868، ترقيم محمد عوامة 1862)
حدیث نمبر: 1863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اغْتَسَلَ بِالثَّلْجِ فَأَصَابَهُ الْبَرْدُ فَمَاتَ , فَقَالَ:" يَا لَهَا مِنْ شَهَادَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی برف سے غسل کرتے ہوئے سردی سے مرجائے تو فرمایا کہ اس کی شہادت کے کیا کہنے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1869، ترقيم محمد عوامة 1863)