☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← سر کے بالوں پر مسح کس طرح کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1849 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَتْ لِعُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ خُصْلَتَانِ فَكَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ عَلَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر کے سر پر بالوں کے دو گچھے تھے۔ وہ جب وضو کرتے تو ان پر مسح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1855، ترقيم محمد عوامة 1849)
حدیث نمبر: 1850 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أَيُّ جَوَانِبِ رَأْسِكَ مَسَحْتَ أَجْزَأَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم اپنے سر کے کسی بھی حصہ پر مسح کرلو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1856، ترقيم محمد عوامة 1850)
حدیث نمبر: 1851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْأَزْرَقِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَيُّ جَوَانِبِ رَأْسِكَ مَسَحْتَ أَجْزَأَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم اپنے سر کے کسی بھی حصہ پر مسح کرلو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1857، ترقيم محمد عوامة 1851)
حدیث نمبر: 1852 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کے اگلے حصہ پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1858، ترقيم محمد عوامة 1852)
حدیث نمبر: 1853 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ:" يَكْفِيهِ مِنَ الْمَاءِ هَكَذَا، وَوَصَفَ أَنَّهُ يَغْمِسُهُمَا فِي الْمَاءِ ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ هَكَذَا وَوَضَعَ كَفَّيْهِ وَسَطَ رَأْسِهِ ثُمَّ أَمَرَّهُمَا إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے سر پر اتنا پانی ڈالنا کافی ہے۔ پھر انہوں نے دونوں ہاتھ پانی میں ڈالے۔ پھر سر کا مسح اس طرح کیا کہ اپنی ہتھیلیوں کو سر کے درمیان میں رکھا پھر انہیں سر کے اگلے حصہ پر پھیرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1859، ترقيم محمد عوامة 1853)