☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في السواك
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← ما ذكر في السواك
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 29
Page 2 of 2
Hadith No.: 1814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ ، حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، قَالَ: يُقَالُ " الْوُضُوءُ شَطْرُ الْإِيمَانِ وَالسِّوَاكُ شَطْرُ الْوُضُوءِ وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ رَكْعَتَانِ يَسْتَاكُ فِيهِمَا الْعَبْدُ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِينَ رَكْعَةً لَا يَسْتَاكُ فِيهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن عطیہ سے روایت ہے (کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا) وضو ایمان کا حصہ ہے اور مسواک وضو کا حصہ ہے۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ہر نماز میں انہیں مسواک کا حکم دے دیتا۔ وہ دو رکعتیں جو مسواک کر کے پڑھی جائیں وہ ان رکعات سے ستر گنا افضل ہیں جو بغیر مسواک کے پڑھی جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1819، ترقيم محمد عوامة 1814)
Hadith No.: 1815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَأَنْ أَكُونَ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، يَعْنِي فِي السِّوَاكِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَصِيفَيْنِ" , قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَأْكُلُ الطَّعَامَ إِلَّا اسْتَنَّ. يَعْنِي: اسْتَاكَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسواک میں مشغول رہنا مجھے دو خادم غلاموں سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب بھی کھانا کھاتے تو مسواک کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1820، ترقيم محمد عوامة 1815)
Hadith No.: 1816 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، مُجَاهِدًا
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قَالَ: اسْتَبْطَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَبْرَائِيلَ فَقَالَ: " وَكَيْفَ نَأْتِيكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَقُصُّونَ أَظْفَارَكُمْ وَلَا تُنَقُّونَ بَرَاجِمَكُمْ وَلَا تَسْتَاكُونَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے میں دیر کردی، جب آئے تو کہنے لگے کہ ہم ان لوگوں کے پاس کیسے آئیں جو ناخن نہیں کاٹتے، انگلیوں کے پورے صاف نہیں کرتے اور مسواک نہیں کرتے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1821، ترقيم محمد عوامة 1816)
Hadith No.: 1817 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْتَاكُوا وَتَنَظَّفُوا وَأَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسواک کرو اور صفائی اختیار کرو۔ اور وتر پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1822، ترقيم محمد عوامة 1817)
Hadith No.: 1818 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْعَبْدِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ أَهْلِهِ دَعَا جَارِيَةً يُقَالُ لَهَا: بَرِيرَةُ بِالسِّوَاكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے گھر والوں سے بیدار ہوتے تو اپنی ایک باندی جن کا نام بریرہ تھا، ان سے مسواک منگواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1823، ترقيم محمد عوامة 1818)
Hadith No.: 1819 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " السِّوَاكُ جَلَاءٌ لِلْعَيْنِ طَهُورٌ لِلْفَمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسواک نگاہ کو تیز کرنے والی اور منہ کو پاک کرنے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1824، ترقيم محمد عوامة 1819)
Hadith No.: 1820 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، التَّمِيمِيِّ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ التَّمِيمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السِّوَاكِ فَقَالَ:" لَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِهِ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيَنْزِلُ عَلَيْهِ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت تمیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مسواک کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں مسواک کا حکم اس کثرت سے دیا کرتے تھے کہ ہم سمجھنے لگے کہ اس کے بارے کوئی حکم نازل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1825، ترقيم محمد عوامة 1820)
Hadith No.: 1821 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ:" كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُوحُ وَالسِّوَاكُ عَلَى أُذُنِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ مسواک صحابہ کرام میں سے ہر ایک کے کان پر لگی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1826، ترقيم محمد عوامة 1821)
Hadith No.: 1822 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، شُعَيْبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تمہیں مسواک کے بارے میں بہت تاکید کردی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1827، ترقيم محمد عوامة 1822)