☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان لا يرى فيه وضوءا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← من كان لا يرى فيه وضوءا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 1749 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلٍ، أَنَّ أَخَاهُ أَرْقَمَ بْنَ شُرَحْبِيلَ سَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنِّي أَحْتَكُّ فَأُفْضِي بِيَدَيَّ إِلَى فَرْجِي , فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ:" إِنْ عَلِمْتَ أَنَّ مِنْكَ بَضْعَةً نَجِسَةً فَاقْطَعْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہزیل فرماتے ہیں کہ میرے بھائی ارقم بن شرحبیل نے حضرت ابن مسعود سے سوال کیا کہ بعض اوقات خارش کرتے ہوئے میرا ہاتھ شرم گاہ کو لگ جاتا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارا یہ عضو ناپاک ہے توا سے کاٹ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1754، ترقيم محمد عوامة 1749)
Hadith No.: 1750 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَعْدًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ سَعْدًا عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ , فَقَالَ:" إِنْ عَلِمْتَ أَنَّ مِنْكَ بَضْعَةً نَجِسَةً فَاقْطَعْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
ایک آدمی نے حضرت سعد سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہارے جسم میں یہ ناپاک عضو ہے تو اسے کاٹ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1755، ترقيم محمد عوامة 1750)
Hadith No.: 1751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ، أَنَّهُ قَالَ: " مَا أُبَالِي مَسِسْتُ ذَكَرِي أَوْ أُذُنِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگاؤں یا اپنے کان کو ہاتھ لگاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1756، ترقيم محمد عوامة 1751)
Hadith No.: 1752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَكَنٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَا أُبَالِي مَسِسْتُ ذَكَرِي أَوْ أُذُنِي أَوْ إِبْهَامِي أَوْ أَنْفِي".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ، انگوٹھے، کان یا ناک کو ہاتھ لگانا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1757، ترقيم محمد عوامة 1752)
Hadith No.: 1753 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1758، ترقيم محمد عوامة 1753)
Hadith No.: 1754 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي مَجْلِسٍ فِيهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَسُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ فِي الصَّلَاةِ , فَقَالَ:" مَا هُوَ إِلَّا بَضْعَةٌ مِنْكَ وَإِنَّ لِكَفِّكَ مَوْضِعًا غَيْرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ میں حضرت عمار بن یاسر کی مجلس میں بیٹھا تھا۔ ان سے نماز کے دوران مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یوں تو وہ تمہارا ایک عضو ہی ہے لیکن تم کسی اور جگہ بھی تو ہاتھ لگا سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1759، ترقيم محمد عوامة 1754)
Hadith No.: 1755 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، قَالَ: " مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسِسْتُ أَوْ بَطْنَ فَخِذِي" , يَعْنِي ذَكَرَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور ران کو ہاتھ لگانا برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1760، ترقيم محمد عوامة 1755)
Hadith No.: 1756 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: خَرَجْنَا وَفْدًا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا تَرَى فِي مَسِّ الذَّكَرِ فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ:" وَهَلْ هُوَ إِلَّا بَضْعَةٌ أَوْ مُضْغَةٌ مِنْكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! نماز کے دوران مس ذکر کا کیا حکم ہے؟ فرمایا کہ وہ تمہارا ایک عضو ہی تو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1761، ترقيم محمد عوامة 1756)
Hadith No.: 1757 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنِ الرَّجُلِ يَمَسُّ ذَكَرَهُ، قَالَ:" لَا بَأْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1762، ترقيم محمد عوامة 1757)
Hadith No.: 1758 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ: " مَا أُبَالِي مَسِسْتُهُ أَوْ أَنْفِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دوران نماز مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرے لیے شرم گاہ اور ناک کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1763، ترقيم محمد عوامة 1758)
Hadith No.: 1759 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ ذَكَرَهُ فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دوران نماز ذکر کو ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1764، ترقيم محمد عوامة 1759)
Hadith No.: 1760 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةُ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ : " مَا أُبَالِي مَسِسْتُهُ أَوْ طَرَفَ أَنْفِي" وَقَالَ عَلِيٌّ :" مَا أُبَالِي مَسَسْتُهُ أَوْ طَرَفَ أُذُنِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور ناک کے کنارے کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے لیے شرم گاہ اور کان کے کنارے کو ہاتھ لگانا ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1765، ترقيم محمد عوامة 1760)
Hadith No.: 1761 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، قَالَ: قَالَ طَاوُسٌ، وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ: " مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ وَهُوَ لَا يُرِيدُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جس نے بلا قصد ذکر کو ہاتھ لگایا اس کا وضو نہیں ٹوٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1766، ترقيم محمد عوامة 1761)
Hadith No.: 1762 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، الْقَاسِمِ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ:" هَلْ هُوَ إِلَّا حِذْوَةٌ مِنْكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارا ایک عضو ہی تو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1767، ترقيم محمد عوامة 1762)
Hadith No.: 1763 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1768، ترقيم محمد عوامة 1763)