☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر چوہا، مرغی یا ان جیسا کوئی جانور کنویں میں گر جائے تو کتنا پانی نکالنا ہوگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر چوہا، مرغی یا ان جیسا کوئی جانور کنویں میں گر جائے تو کتنا پانی نکالنا ہوگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 1723 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَلِيٍّ، فِي الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي الْبِئْرِ قَالَ:" يُنْزَحُ إِلَى أَنْ يَغْلِبَهُمُ الْمَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر چوہا پانی میں گرجائے تو اتنا پانی نکالا جائے کہ پانی لوگوں پر غالب آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1727، ترقيم محمد عوامة 1723)
حدیث نمبر: 1724 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عن عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الْفَأْرَةِ تَقَعُ فِي الْبِئْرِ قَالَ:" يُسْتَقَى مِنْهَا أَرْبَعُونَ دَلْوًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر چوہا پانی میں گرجائے تو چالیس ڈول پانی نکالا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1728، ترقيم محمد عوامة 1724)
حدیث نمبر: 1725 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي الْجُرَذِ أَوِ السِّنَّوْرِ تَقَعُ فِي الْبِئْرِ قَالَ:" يُدْلُوا مِنْهَا أَرْبَعِينَ دَلْوًا" , قَالَ مُغِيرَةُ: حَتَّى يَتَغَيَّرَ الْمَاءُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر پانی میں چوہا یا بلی گرجائے تو چالیس ڈول پانی نکالا جائے۔ حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اتنا پانی نکالا جائے کہ پانی کا رنگ بدل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1729، ترقيم محمد عوامة 1725)
حدیث نمبر: 1726 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا وَقَعَ الْجُرَذُ فِي الْبِئْرِ نُزِحَ مِنْهَا عِشْرُونَ دَلْوًا، فَإِنْ تَفَسَّخَ فَأَرْبَعُونَ دَلْوًا , فَإِذَا وَقَعَتِ الشَّاةُ نُزِحَ مِنْهَا أَرْبَعُونَ دَلْوًا , فَإِنْ تَفَسَّخَتْ نُزِحَتْ كُلُّهَا أَوْ مِائَةُ دَلْوٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پانی میں جرذ گرجائے تو بیس ڈول پانی نکالا جائے اگر وہ پھول جائے تو چالیس ڈول نکالے جائیں۔ اگر بکری گرجائے تو چالیس ڈول نکالے جائیں اور اگر وہ پھول جائے تو سارا پانی یا چالیس ڈول نکالے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1730، ترقيم محمد عوامة 1726)
حدیث نمبر: 1727 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: " يُدْلَى مِنْهَا سَبْعُونَ دَلْوًا. يَعْنِي فِي الدَّجَاجَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی گرجائے تو ستر ڈول پانی نکالا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1731، ترقيم محمد عوامة 1727)
حدیث نمبر: 1728 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الْبِئْرِ تَقَعُ فَيَمُوتُ فِيهَا الدَّجَاجَةُ وَأَشْبَاهُهَا قَالَ:" اسْتَقِ مِنْهَا دَلْوًا وَتَوَضَّأْ مِنْهَا , فَإِنْ هِيَ تَفَسَّخَتِ اسْتَقِ مِنْهَا أَرْبَعِينَ دَلْوًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی یا اس جیسی کوئی اور چیز گر کر مرجائے تو اس سے ایک ڈول پانی نکال کر وضو کرلو اور اگر وہ پھول جائے تو اس سے چالیس ڈول پانی نکالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1732، ترقيم محمد عوامة 1728)
حدیث نمبر: 1729 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي الْبِئْرِ يَقَعُ فِيهَا الدَّجَاجَةُ وَالْكَلْبُ وَالسِّنَّوْرُ فَتَمُوتُ قَالَ:" يَنْزِحُ مِنْهَا ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ دَلْوًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی، کتا یا بلی وغیرہ گر کر مرجائیں تو اس میں سے تیس سے چالیس ڈول پانی نکالا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1733، ترقيم محمد عوامة 1729)
حدیث نمبر: 1730 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي الدَّابَّةِ تَقَعُ فِي الْبِئْرِ قَالَ:" إِنْ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُ الْمَاءِ وَلَا رِيحُهُ فَلَا أَرَى بِالْمَاءِ بَأْسًا فَإِنْ تَغَيَّرَ طَعْمُ الْمَاءِ وَرِيحُهُ نَزَحُوا مِنْهَا حَتَّى يَطِيبَ الْمَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں کوئی جانور گرجائے تو اگر پانی کا ذائقہ اور اس کی بو نہیں بدلی تو پانی میں کوئی حرج نہیں اور اگر پانی کا ذائقہ یا بو بدل جائے تو سارا پانی نکالا جائے گا یہاں تک کہ پانی پاک ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1734، ترقيم محمد عوامة 1730)
حدیث نمبر: 1731 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، فِي الدَّجَاجَةِ تَقَعُ فِي الْبِئْرِ قَالَ:" يُسْتَقَى مِنْهَا أَرْبَعُونَ دَلْوًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ اگر مرغی کنویں میں گرجائے تو چالیس ڈول نکالے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1735، ترقيم محمد عوامة 1731)
حدیث نمبر: 1732 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، أَنَّ عَلِيًّا سُئِلَ عَنْ صَبِيٍّ بَالَ فِي الْبِئْرِ؟ قَالَ:" تُنْزَحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بچہ کنویں میں پیشاب کر دے تو اس کا کیا حکم ہے۔ فرمایا اس کا سارا پانی نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1736، ترقيم محمد عوامة 1732)
حدیث نمبر: 1733 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّ حَبَشِيًّا وَقَعَ فِي زَمْزَمَ فَمَاتَ , قَالَ: فَأَمَرَ ابْنُ الزُّبَيْرِ أَنْ يُنْزَفَ مَاءُ زَمْزَمَ، قَالَ: فَجَعَلَ الْمَاءُ لَا يَنْقَطِعُ قَالَ: فَنَظَرُوا فَإِذَا عَيْنٌ تَنْبُعُ مِنْ قِبَلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ:" حَسْبُكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک حبشی چاہ زمزم میں گر کر مرگیا۔ حضرت ابن الزبیر نے حکم دیا کہ اب بئر زمزم کا سارا پانی نکالا جائے۔ لوگ پانی نکالنے لگے لیکن پانی بند نہ ہوتا تھا۔ دیکھا گیا کہ حجر اسود کی جانب سے ایک چشمہ پھوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے زمزم کا پانی بند نہیں ہوتا۔ حضرت ابن الزبیر نے فرمایا کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1737، ترقيم محمد عوامة 1733)
حدیث نمبر: 1734 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ زِنْجِيًّا وَقَعَ فِي زَمْزَمَ فَمَاتَ قَالَ: فَأَنْزَلَ إِلَيْهِ رَجُلًا فَأَخْرَجَهُ ثُمَّ قَالَ: انْزِفُوا مَا فِيهَا مِنْ مَاءٍ. ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي فِي الْبِئْرِ: " ضَعْ دَلْوَكَ مِنْ قِبَلِ الْعَيْنِ الَّتِي تَلِي الْبَيْتَ أَوِ الرُّكْنَ فَإِنَّهَا مِنْ عُيُونِ الْجَنَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک حبشی بئر زمزم میں گر کر مرگیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس میں ایک آدمی کو اتارا جس نے اس کو باہر نکالا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اس کا سارا پانی نکالو۔ پھر آپ نے کنویں میں موجود شخص سے فرمایا کہ اس چشمے کی طرف سے پانی نکالو جو بیت اللہ یا رکن کی طرف ہے کیونکہ یہ جنت کا چشمہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1738، ترقيم محمد عوامة 1734)