☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 1610 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، لِسَلْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قَالُوا لِسَلْمَانَ : قَدْ عَلَّمَكُمْ نَبِيُّكُمْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ؟ قَالَ:" أَجَلْ , قَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت سلمان سے کہا کہ کیا تمہارے نبی نے تمہیں ہر چیز حتیٰ کہ پاخانہ کا طریقہ بھی سکھا دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، انہوں نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1614، ترقيم محمد عوامة 1610)
حدیث نمبر: 1611 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ لِلْغَائِطِ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَا يُوَلِّهَا ظَهْرَهُ , شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو نہ تو قبلے کی طرف منہ کرے اور نہ ہی پشت، بلکہ مشرق کی طرف یا مغرب کی طرف رخ کر کے بیٹھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1615، ترقيم محمد عوامة 1611)
حدیث نمبر: 1612 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ مَوْلَى أَبِي طَلْحَةَ ، أَبَا أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ مَوْلَى أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ يَقُولُ: مَا أَدْرِي مَا أَصْنَعُ بِهَذِهِ الْكَرَايِيسِ؟ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ أَوْ قَالَ الْكَعْبَةَ بِفَرْجٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں کہ میں ان چھت بنے بیت الخلاؤں کا کیا کروں؟ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب یا پاخانہ کے لئے جائے تو قبلہ کی طرف رخ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1616، ترقيم محمد عوامة 1612)
حدیث نمبر: 1613 مصنف ابن ابی شیبہ
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى الْمَازِنِيُّ ، أَبِي زَيْدٍ ، مَعْقِلٍ الْأَسَدِيِّ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى الْمَازِنِيُّ ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ ، عَنْ مَعْقِلٍ الْأَسَدِيِّ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَتَيْنِ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معقل اسدی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلتین (مسجد حرام اور بیت المقدس) کی طرف رخ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1617، ترقيم محمد عوامة 1613)
حدیث نمبر: 1614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِبَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ پیشاب کرتے وقت قبلتین کی طرف رخ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1618، ترقيم محمد عوامة 1614)
حدیث نمبر: 1615 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ يَسْتَدْبِرُوهَا وَلَكِنْ عَنْ يَمِينِهَا أَوْ يَسَارِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کی جائے، بلکہ قبلہ آدمی کے دائیں یا بائیں طرف ہونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1619، ترقيم محمد عوامة 1615)
حدیث نمبر: 1616 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا وَاحِدَةً مِنَ الْقِبْلَتَيْنِ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت دونوں قبلوں میں سے کسی ایک کی طرف بھی رخ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1620، ترقيم محمد عوامة 1616)
حدیث نمبر: 1617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " حَقٌّ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ أَنْ يُكْرِمَ قِبْلَةَ اللَّهِ فَلَا يَسْتَقْبِلَ مِنْهَا شَيْئًا. يَقُولُ: فِي غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان پر اللہ کا حق ہے کہ وہ اللہ کے قبلے کا احترام کرے اور پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت اس کی طرف رخ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1621، ترقيم محمد عوامة 1617)
حدیث نمبر: 1618 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: " مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ بِخَلَائِي مُنْذُ كَذَا وَكَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے ایک طویل عرصے سے رفع حاجت کے دوران قبلے کی طرف رخ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1622، ترقيم محمد عوامة 1618)
حدیث نمبر: 1619 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ الزُّبَيْدِيَّ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ الزُّبَيْدِيَّ يَقُولُ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ" , وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ حَدَّثَ النَّاسَ بِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن الحارث زبیدی فرماتے ہیں کہ میں پہلا شخص ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ”تم میں سے کوئی شخص قبلے کی طرف رخ کر کے پیشاب نہ کرے“ اور میں نے ہی سب سے پہلے لوگوں سے یہ حدیث بیان کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1623، ترقيم محمد عوامة 1619)
حدیث نمبر: 1620 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، أَبِي زَيْدٍ ، مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " نَهَى أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَتَيْنِ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معقل بن ابی معقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت دونوں قبلوں کی طرف رخ کرنے سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1624، ترقيم محمد عوامة 1620)