☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 1474 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ " أَدْخَلَ أَصَابِعَهُ فِي أَنْفِهِ فَخَرَجَ دَمٌ فَمَسَحَهُ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعید بن مسیب نے اپنے ناک میں انگلی داخل کی تو کچھ خون نکل آیا۔ حضرت سعید نے اسے صاف کردیا اور بغیر وضو کیے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1478، ترقيم محمد عوامة 1474)
حدیث نمبر: 1475 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ " لَمْ يَكُنْ يَرَى بِالْقَطْرَةِ وَالْقَطْرَتَيْنِ مِنَ الدَّمِ فِي الصَّلَاةِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ خون کے ایک یا دو قطرے نکلنے کی صورت میں وضو ٹوٹنے کے قائل نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1479، ترقيم محمد عوامة 1475)
حدیث نمبر: 1476 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالشُّقَاقِ يَخْرُجُ مِنْهُ الدَّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ اس پھٹن سے وضو ٹوٹنے کے قائل نہ تھے جس سے خون بھی نکل آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1480، ترقيم محمد عوامة 1476)
حدیث نمبر: 1477 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالدَّمِ إِذَا خَرَجَ مِنْ أَنْفِ الرَّجُلِ إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَفْتِلَهُ بِإِصْبَعِهِ إِلَّا أَنْ يَسِيلَ أَوْ يَقْطُرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول کے نزدیک اگر آدمی کی ناک سے اتنا کم خون نکلے کہ انگلی سے صاف ہوجائے تو وضو نہیں ٹوٹتا۔ لیکن اگر بہہ جائے یا ٹپک جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1481، ترقيم محمد عوامة 1477)
حدیث نمبر: 1478 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ بَكْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ عَصَرَ بَثْرَةً فِي وَجْهِهِ فَخَرَجَ شَيْءٌ مِنْ دَمٍ فَحَكَّهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کے چہرے پر موجود ایک دانے سے خون نکلا انہوں نے اسے انگلیوں سے صاف کردیا اور بغیر وضو کئے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1482، ترقيم محمد عوامة 1478)
حدیث نمبر: 1479 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى فِي الدَّمِ السَّائِلِ وُضُوءًا يَغْسِلُ عَنْهُ الدَّمَ ثُمَّ حَسْبُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس بہنے والے خون میں بھی وضو کے قائل نہ تھے۔ ان کے نزدیک بس خون کو دھو دینا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1483، ترقيم محمد عوامة 1479)
حدیث نمبر: 1480 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقُلْتُ: إِنِّي أَتَوَضَّأُ فَآخُذُ الدَّلْوَ فَأَسْتَسْقِي بِهِ فَيَخْدِشُنِي الْحَبْلُ أَوْ يُصِيبُنِي الْخَدْشُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الدَّمُ قَالَ:" اغْسِلْهُ وَلَا تَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر میں وضو کرنے کے بعد ڈول پکڑ کر پانی پیوں، اگر رسی کی وجہ سے میرا ہاتھ کٹ جائے اور خون نکل آئے تو میں کیا کروں؟ فرمایا اس خون کو دھو لو دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1484، ترقيم محمد عوامة 1480)
حدیث نمبر: 1481 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، قَالَ:" أنبأنا مَنْ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يُدْخِلُ أَصَابِعَهُ فِي أَنْفِهِ فَيَخْرُجُ عَلَيْهَا الدَّمُ فَيَحُتُّهُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ناک میں انگلی داخل کرتے اگر خون نکلتا تو اسے صاف کر کے نماز پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1485، ترقيم محمد عوامة 1481)
حدیث نمبر: 1482 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ " أَدْخَلَ إِصْبَعَهُ فِي أَنْفِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهَا دَمٌ فَمَسَحَهُ بِالْأَرْضِ أَوْ بِالتُّرَابِ ثُمَّ صَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر اپنی انگلی ناک میں داخل کرتے اگر خون نکلتا تو اسے زمین یا مٹی سے صاف کر کے نماز پڑھ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1486، ترقيم محمد عوامة 1482)
حدیث نمبر: 1483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا سَوَّارٍ الْعَدَوِيَّ عَصَرَ بَثْرَةً ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سوار کو دیکھا کہ انہوں نے ایک پھوڑا دبایا پھر بغیر وضو کیے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1487، ترقيم محمد عوامة 1483)