☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص (في) الوضوء بماء البحر
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطهارة← من رخص (في) الوضوء بماء البحر
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 1388 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، بَعْضِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ بَعْضِ بَنِي مُدْلِجٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّا نَرْكَبُ الْأَرْمَاثَ فِي الْبَحْرِ لِلصَّيْدِ فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْمَاءَ لِلشَّفَةِ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَإِنْ تَوَضَّأَ أَحَدُنَا بِمَائِهِ عَطِشَ وَإِنْ تَوَضَّأَ بِمَاءِ الْبَحْرِ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ , فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ وَالْحِلُّ مَيْتَتُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
بنو مدلج کے ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! ہم اپنی کشتیوں پر سوار ہو کر سمندر میں شکار تلاش کرتے ہیں۔ ہم پینے کے لیے اپنے ساتھ تھوڑا پانی بھی لے لیتے ہیں۔ اگر ہم میں سے کوئی نماز کے لیے اپنے پانی سے وضو کرلے تو وہ پیاسا رہ جائے گا۔ اور اگر سمندر کے پانی سے وضو کرے تو دل میں کھٹکا لگا رہتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1389، ترقيم محمد عوامة 1388)
حديث رقم: 1389 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: سُئِلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ أَيُتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ وَالْحَلَالُ مَيْتَتُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو طفیل کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق سے سوال کیا گیا کہ کیا سمندر کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے؟ فرمایا اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1390، ترقيم محمد عوامة 1389)
حديث رقم: 1390 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدَنِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ الصَّيَّادِينَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عُمَرُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَارَ يَتَعَاهَدُ طَعَامَ الرِّزْقِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , إِنَّا نَرْكَبُ أَرْمَاثَنَا هَذِهِ فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْمَاءَ لِلشَّفَةِ فَيَزْعُمُ أُنَاسٌ أَنَّ مَاءَ الْبَحْرِ لَا يُطَهِّرُ، فَقَالَ:" وَأَيُّ مَاءٍ أَطْهُرُ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک ماہی گیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت عمر مقام جار پر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا اے امیر المؤمنین! ہم اپنی کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ پینے کے لیے تھوڑا سا پانی بھی لے لیتے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سمندر کا پانی پاک نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے فرمایا اس سے زیادہ پاک پانی کون سا ہوسکتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1391، ترقيم محمد عوامة 1390)
حديث رقم: 1391 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، خَالِدٍ ، عِكْرِمَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ , أَنَّ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ:" وَأَيُّ مَاءٍ أَنْظَفُ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس سے زیادہ پاک پانی کون سا ہوسکتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1392، ترقيم محمد عوامة 1391)
حديث رقم: 1392 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ: " بَحْرَانِ لَا يَضُرُّكَ مِنْ أَيِّهِمَا تَوَضَّأْتَ مَاءُ الْبَحْرِ وَمَاءُ الْفُرَاتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ دو پانی ایسے ہیں جن سے وضو کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ سمندر کا پانی فرات کا پانی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1393، ترقيم محمد عوامة 1392)
حديث رقم: 1393 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَيْدُ الْبَحْرِ حَلَالٌ وَمَاؤُهُ طَهُورٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سمندر کا شکار حلال اور اس کا پانی پاک کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1394، ترقيم محمد عوامة 1393)
حديث رقم: 1394 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1395، ترقيم محمد عوامة 1394)
حديث رقم: 1395 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِهِ هُوَ طَهُورٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ پاک کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1396، ترقيم محمد عوامة 1395)
حديث رقم: 1396 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ يُتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالَ:" أَلَيْسَ نَأْكُلُ حِيتَانَهُ"؟
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے سوال کیا گیا کہ کیا سمندر کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے؟ تو فرمایا کیا ہم اس کی مچھلیاں نہیں کھاتے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1397، ترقيم محمد عوامة 1396)
حديث رقم: 1397 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَاءُ الْبَحْرِ أَذْهَبُ لِلْوَسَخِ مِنْ غَيْرِهِ وَكَانَ يَرَاهُ طَهُورًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی دوسرے پانی کے مقابلے میں میل کو زیادہ صاف کرنے والا ہے۔ حضرت طاؤس اسے پاک سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1398، ترقيم محمد عوامة 1397)
حديث رقم: 1398 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَاءُ الْبَحْرِ يُجْزِئُ وَالْعَذْبُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی بھی جائز ہے لیکن میٹھا پانی زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1399، ترقيم محمد عوامة 1398)
حديث رقم: 1399 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مَاءُ الْبَحْرِ طَهُورٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1400، ترقيم محمد عوامة 1399)
حديث رقم: 1400 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهِ فَلَا بَأْسَ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مجبوری میں سمندر کا پانی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1401، ترقيم محمد عوامة 1400)
حديث رقم: 1401 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ الْجَارِيِّ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ الْجَارَ فَدَعَا بِمَنَادِيلَ فَقَالَ: " اغْتَسَلُوا مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مقام جار میں تشریف لائے اور رومال منگوائے اور فرمایا کہ سمندر کے پانی سے غسل کرو یہ بابرکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1402، ترقيم محمد عوامة 1401)
حديث رقم: 1402 مصنف ابن أبي شيبة
حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ , سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْبَحْرُ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1403، ترقيم محمد عوامة 1402)