☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مستحاضہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← مستحاضہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 1373 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ ، حَمْنَةَ ابْنَةِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ ابْنَةِ جَحْشٍ أَنَّهَا اسْتُحِيضَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي اسْتُحِضْتُ حَيْضَةً مُنْكَرَةً شَدِيدَةً. فَقَالَ لَهَا:" احْتَشِي كُرْسُفًا" قَالَتْ: إِنَّهُ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ إِنِّي أَثُجُّ ثَجًّا قَالَ: " تَلَجَّمِي وَتَحَيَّضِي فِي كُلِّ شَهْرٍ فِي عِلْمِ اللَّهِ سِتَّةَ أَيَّامٍ أَوْ سَبْعَةً ثُمَّ اغْتَسِلِي غُسْلًا وَصَلِّي وَصُومِي ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ أَوْ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ وَأَخِّرِي الظُّهْرَ وَقَدِّمِي الْعَصْرَ وَاغْتَسِلِي لَهُمَا غُسْلًا وَأَخِّرِي الْمَغْرِبَ وَقَدِّمِي الْعِشَاءَ وَاغْتَسِلِي لَهُمَا غُسْلًا وَهَذَا أَحَبُّ الْأَمْرَيْنِ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمنہ بنت جحش فرماتی ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مستحاضہ ہوگئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ مجھے انتہائی شدید استحاضہ لاحق ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ روئی کو اچھی طرح کپڑے کے ساتھ باندھ لو۔ انہوں نے عرض کیا کہ وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور بہہ رہا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کپڑے کی لگام ڈال لو اور ہر مہینے اللہ کے علم کے مطابق چھ یا سات دن حیض کے گزارو پھر غسل کرو اور تیئس یا چوبیس دن نماز پڑھو اور روزے رکھو۔ ظہر کو مؤخر کرو اور عصر کو جلدی پڑھو اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرو۔ پھر مغرب کو مؤخر کرو اور عشاء کو مقدم کرو اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرو۔ یہ دونوں باتوں میں سے میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1374، ترقيم محمد عوامة 1373)
حدیث نمبر: 1374 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاةٍ وَتَصُومُ وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مستحاضہ حیض کے دنوں میں نماز چھوڑے رکھے گی، پھر غسل کرے، ہر نماز کے لیے وضو کرے، روزہ رکھے اور نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1375، ترقيم محمد عوامة 1374)
حدیث نمبر: 1375 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سند سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1376، ترقيم محمد عوامة 1375)
حدیث نمبر: 1376 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا جَعْفَرٍ، يَقُولُ:" فِي الْمُسْتَحَاضَةِ إِنَّمَا هِيَ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَتَغْتَسِلُ بَعْدَ قُرْئِهَا وَتَوَضَّأُ كَمَا قَالَتْ: عَائِشَةُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ شیطان کا ایک رخنہ ہے۔ جب خون غالب آجائے تو کپڑا رکھ لے اور حیض کے بعد غسل کرے اور وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1377، ترقيم محمد عوامة 1376)
حدیث نمبر: 1377 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
. حَدَّثَنَا. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" اسْتُحِيضَتِ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَنَسٍ فَأَمَرُونِي فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: أَمَّا مَا رَأَتِ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّي وَإِذَا رَأَتِ الطُّهْرَ وَلَوْ سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ فَلْتَغْتَسِلْ وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ آل انس کی ایک عورت مستحاضہ ہوگئی لوگوں نے مجھے اس کی تحقیق کا حکم دیا۔ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو فرمایا اگر وہ مسلسل خون دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور اگر دن کے ایک حصہ میں بھی طہر دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1378، ترقيم محمد عوامة 1377)
حدیث نمبر: 1378 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، ابْنَةَ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ:" رَأَيْتُ ابْنَةَ جَحْشٍ وَكَانَتْ مُسْتَحَاضَةً تَخْرُجُ مِنَ الْمِرْكَنِ وَالدَّمُ غَالِبُهُ ثُمَّ تُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زینب بنت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے بنت جحش کو دیکھا۔ وہ مستحاضہ تھیں۔ اور خون بہت زیادہ تھا پھر بھی نماز پڑھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1379، ترقيم محمد عوامة 1378)
حدیث نمبر: 1379 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تَغْتَسِلُ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ الْغَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ایک دن کی ظہر سے اگلے دن کی ظہر تک کے لیے غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1380، ترقيم محمد عوامة 1379)