☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مستحاضہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← مستحاضہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 1353 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ ابْنَةُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: " لَا، إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور میں پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ایک رگ کا خون ہے یہ حیض نہیں جب تمہیں حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض چلا جائے تو خون دھو کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1354، ترقيم محمد عوامة 1353)
حدیث نمبر: 1354 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ ابْنَةُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَادَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: " لَا، إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ صَلِّي وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور میں پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ایک رگ کا خون ہے یہ حیض نہیں حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دو، پھر غسل کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کرو پھر نماز پڑھتی رہو خواہ خون چٹائی پر ٹپکتا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1355، ترقيم محمد عوامة 1354)
حدیث نمبر: 1355 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: " لَا، وَلَكِنْ دَعِي قَدْرَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ وَقَدْرَهُنَّ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي وَصَلِّي". إِلَّا أَنَّ ابْنَ نُمَيْرٍ، قَالَ: أُمُّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ:" امْرَأَةٌ تُهْرَاقُ الدَّمَ. فَقَالَ: تَنْتَظِرُ قَدْرَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي كَانَتْ تَحَيُّضُهُنَّ أَوْ قَدْرَهُنَّ مِنَ الشَّهْرِ" ثُمَّ ذَكَرَ مثل حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ حیض کے دن اور راتوں میں نماز چھوڑے رکھو پھر غسل کرو، خون روکنے کے لیے کپڑا باندھو اور نماز پڑھو۔ اس حدیث میں ابن نمیر کی روایت مختلف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1356، ترقيم محمد عوامة 1355)
حدیث نمبر: 1356 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبِي بِشْرٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ :" أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ ابْنَةَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سُئِلَ لَهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْظُرَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلَ فَإِنْ رَأَتْ شَيْئًا بَعْدَ ذَلِكَ تَوَضَّأَتْ وَاحْتَشَتْ وَصَلَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام حبیبہ بنت جحش مستحاضہ ہوگئیں تو ان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اپنے حیض کے دنوں کا خیال رکھے جب وہ گزر جائیں اور کچھ نظر آئے تو وضو کرے، کوئی کپڑا باندھے اور نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1357، ترقيم محمد عوامة 1356)
حدیث نمبر: 1357 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ :" أَنَّ فَاطِمَةَ ابْنَةَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سُئِلَ لَهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ ثُمَّ تَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش مستحاضہ ہوگئیں۔ ان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حیض کے دنوں میں نماز کو چھوڑے رکھیں پھر غسل کریں کوئی کپڑا باندھیں اور نماز پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1358، ترقيم محمد عوامة 1357)
حدیث نمبر: 1358 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، الْحَكَمِ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَةَ إِذَا مَضَتْ أَيَّامُ أَقْرَائِهَا أَنْ تَغْتَسِلَ وَتَوَضَّأَ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مستحاضہ کو حکم دیا ہے کہ جب اس کے حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کر کے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1359، ترقيم محمد عوامة 1358)
حدیث نمبر: 1359 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , أَنَّ امْرَأَةَ مَسْرُوقٍ سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ , قَالَتْ:" تَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَتَحْتَشِي وَتُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے اور کپڑا باندھ کر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1360، ترقيم محمد عوامة 1359)
حدیث نمبر: 1360 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْمُجَالِدِ، وَدَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَتِ امْرَأَتِي إِلَى امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ فَسَأَلَتْهَا عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ , فَذَكَرَتْ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: " تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو حضرت مسروق کی بیوی کے پاس بھیجا کہ ان سے مستحاضہ کے بارے میں پوچھے۔ حضرت مسروق کی بیوی نے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہے کہ مستحاضہ حیض کے دنوں میں نماز نہ پڑھے پھر غسل کرے اور ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1361، ترقيم محمد عوامة 1360)
حدیث نمبر: 1361 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ، فَقَالَ:" مَا أَحَدٌ أَعْلَمُ بِهَذَا مِنِّي إِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَلْتَدَعِ الصَّلَاةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتَغْسِلْ عَنْهَا الدَّمَ وَلْتَوَضَّأْ لِكُلِّ صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قعقاع بن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ جب اسے حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب حیض چلا جائے تو غسل کرے اور خون دھوئے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1362، ترقيم محمد عوامة 1361)
حدیث نمبر: 1362 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1363، ترقيم محمد عوامة 1362)
حدیث نمبر: 1363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي " الْمَرْأَةِ الَّتِي تُسْتَحَاضُ فَتُطَاوِلُهَا حَيْضَتُهَا تَغْتَسِلُ فَتَسْتَنْقِي ثُمَّ تَجْعَلُ كُرْسُفًا كَمَا تَجْعَلُ الرَّاعِفَ وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ ثُمَّ تُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض کے دن گزارنے کے بعد وہ غسل کرے، جسم کو صاف کرے، پھر اس طرح روئی رکھے جیسے نکسیر والا روئی رکھتا ہے پھر اچھی طرح کپڑا باندھے، پھر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1364، ترقيم محمد عوامة 1363)
حدیث نمبر: 1364 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلُ مَرَّةً وَاحِدَةً وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلُ مَرَّةً وَاحِدَةً ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ ثُمَّ تَقْرِنُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ظہر کو مؤخر کرے گی اور عصر کی نماز جلدی پڑھے گی۔ ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ پھر مغرب کو مؤخر کرے گی اور عشاء کی نماز جلدی پڑھے گی۔ اور ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ پھر فجر کے لیے غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1365، ترقيم محمد عوامة 1364)
حدیث نمبر: 1365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَجْلِسُ أَيَّامَ حَيْضَتِهَا الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ مِنْهَا فَإِذَا مَضَتْ تِلْكَ الْأَيَّامُ اغْتَسَلَتْ ثُمَّ تُؤَخِّرُ مِنَ الظُّهْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ ثُمَّ تُصَلِّيهِمَا بِغُسْلٍ وَاحِدٍ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي وَقْتٍ ثُمَّ لِتَغْسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَتُؤَخِّرْ مِنَ الْمَغْرِبِ وَتُعَجِّلْ مِنَ الْعِشَاءِ ثُمَّ تُصَلِّي كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا فِي وَقْتٍ ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسحاضہ حیض کے دنوں میں نماز نہیں پڑھے گی۔ جب حیض گزر جائے تو غسل کرے ظہر کی نماز کو مؤخر کرے اور عصر کی نماز کو جلدی پڑھے پھر ان دونوں کو ایک غسل سے پڑھے اور دونوں کو ایک وقت میں پڑھے۔ پھر مغرب اور عشاء کے لیے غسل کرے اور مغرب کو مؤخر کرے اور عشاء کو جلدی پڑھے پھر دونوں نمازوں کو ایک وقت میں پڑھے پھر فجر کے لیے غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1366، ترقيم محمد عوامة 1365)
حدیث نمبر: 1366 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " تَغْتَسِلُ مِنَ الطُّهْرِ إِلَى الطُّهْرِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ظہر سے ظہر تک کے لیے غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1367، ترقيم محمد عوامة 1366)
حدیث نمبر: 1367 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1368، ترقيم محمد عوامة 1367)
حدیث نمبر: 1368 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، أَبِي الْعَلَاءِ ، قَتَادَةَ ، عَلِيًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عَلِيًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ قَالَا:" فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1369، ترقيم محمد عوامة 1368)
حدیث نمبر: 1369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " تَغْتَسِلُ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَلِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلًا وَلِلْفَجْرِ غُسْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ظہر اور عصر کے لیے ایک غسل کرے گی، مغرب اور عشاء کے لیے ایک غسل کرے گی اور فجر کے لیے ایک غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1370، ترقيم محمد عوامة 1369)
حدیث نمبر: 1370 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، الْمِنْهَالِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ:" كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ بِكِتَابٍ فَقَرَأَتْهُ فَإِذَا فِيهِ: إِنِّي امْرَأَةٌ مُسْتَحَاضَةٌ وَإِنَّ عَلِيًّا قَالَ: تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أَجِدُ لَهَا إِلَّا مَا قَالَ عَلِيٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک عورت ایک خط لے کر آئی میں نے پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میری بھی اس بارے میں یہی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1371، ترقيم محمد عوامة 1370)
حدیث نمبر: 1371 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ:" تُؤَخِّرُ مِنَ الظُّهْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ قَالَ: وَأَظُنُّهُ قَالَ: وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ". فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ الزُّبَيْرِ وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَا: مَا نَجِدُ لَهَا إِلَّا مَا قَالَ عَلِيٌّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ ظہر کو تاخیر سے اور عصر کو جلدی، اسی طرح مغرب کو تاخیر سے اور عشاء کو جلدی پڑھے گی۔ اور فجر کے لیے غسل کرے گی۔ حضرت حکم کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابن زبیر اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہماری بھی یہی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1372، ترقيم محمد عوامة 1371)
حدیث نمبر: 1372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا , وَالْقَاسِمَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا:" تَنْتَظِرُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا فَإِذَا مَضَتْ أَيَّامُ أَقْرَائِهَا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ. وَقَالَ الْآخَرُ: تَغْتَسِلُ مِنَ الطُّهْرِ إِلَى الطُّهْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ حیض کے دنوں میں نماز نہیں پڑھے گی۔ جب حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ دوسرے نے کہا کہ ظہر سے ظہر تک کے لیے غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1373، ترقيم محمد عوامة 1372)