☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت بغیر وضو کے مہندی لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کوئی عورت بغیر وضو کے مہندی لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 1287 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تَخْضِبُ يَدَيْهَا عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ ثُمَّ تَحْضُرُهَا الصَّلَاةُ قَالَ:" تَنْزِعُ مَا عَلَى يَدَيْهَا إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تُصَلِّيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنے ہاتھوں پر بغیر وضو کے مہندی لگائے اور پھر نماز کا وقت ہوجائے فرماتے ہیں کہ نماز پڑھنے کے لیے اسے ہاتھوں سے مہندی اتارنی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1288، ترقيم محمد عوامة 1287)
حدیث نمبر: 1288 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ تَخْتَضِبَ الْمَرْأَةُ وَهِيَ حَائِضٌ فَإِنِ اخْتَضَبَتْ وَهِيَ غَيْرُ حَائِضٍ فَلَا بَأْسَ غَيْرَ أَنَّهَا إِذَا نَامَتْ أَوْ أَحْدَثَتْ أَطْلَقَتْهُ وَتَوَضَّأَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت نے مہندی لگانی ہو تو بہتر یہ ہے کہ حالت حیض میں لگائے اگر پاکی کی حالت میں مہندی لگائے تو پھر بھی کوئی حرج نہیں سوتے وقت لگا لے۔ اگر اس کا وضو ٹوٹ جائے تو مہندی کو اتار کر وضو کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1289، ترقيم محمد عوامة 1288)
حدیث نمبر: 1289 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيعٍ كَانَ لِعَائِشَةَ قَالَ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَأُصَلِّي فِي الْخِضَابِ؟ قَالَتْ:" اسْلِتِيهِ وَأَرْغِمِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید کہتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ کیا میں مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتی ہوں؟ فرمایا اس کو اچھی طرح اتار کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1290، ترقيم محمد عوامة 1289)
حدیث نمبر: 1290 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ حَيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: " امْرُطِيهِ عِنْدَ الصَّلَاةِ مَرْطًا فَقَدْ كُنْتُ أَفْعَلُهُ فَكُنْتُ أَحْسَنَ الْجَوَارِي أَوْ أَخَوَاتِي خِضَابًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نماز کے لیے مہندی کو اچھی طرح اتارا کرو۔ میں نماز کے وقت مہندی اتار دیا کرتی تھی، حالانکہ میں تمام لڑکیوں میں سب سے اچھی مہندی لگایا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1291، ترقيم محمد عوامة 1290)
حدیث نمبر: 1291 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " نِسَاؤُنَا يَخْتَضِبْنَ أَحْسَنَ خِضَابٍ، يَخْتَضِبْنَ بَعْدَ الْعِشَاءِ وَيَنْزِعْنَ قَبْلَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہماری عورتیں بہت اچھی مہندی لگایا کرتی تھیں، وہ عشاء کے بعد مہندی لگاتیں اور فجر سے پہلے اتار دیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1292، ترقيم محمد عوامة 1291)
حدیث نمبر: 1292 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ:" كَانَ يَأْمُرُ نِسَاءَهُ يَخْتَضِبْنَ فِي أَيَّامِ حَيْضِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ عورتوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ حیض کے دنوں میں مہندی لگایا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1293، ترقيم محمد عوامة 1292)
حدیث نمبر: 1293 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , عَنِ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ أَنَّهَا أَرْسَلَتْ إِلَى سَالِمٍ تَسْأَلُهُ عَنِ الْخِضَابِ وَتَحْضُرُ الصَّلَاةَ فَقَالَ:" انْزِعِيهِ وَتَوَضَّئِي وَصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ ایک عورت نے حضرت سالم کی طرف کسی کو بھیج کر یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت نے مہندی لگائی ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو وہ کیا کرے؟ فرمایا مہندی کو اتار کر وضو کرے پھر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1294، ترقيم محمد عوامة 1293)
حدیث نمبر: 1294 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَمَّنْ سَمِعَ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَأَنْ تُقْطَعَانِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَمْسَحَ عَلَى الْخِضَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے دونوں ہاتھ کاٹ دئیے جائیں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں مہندی کے اوپر مسح کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1295، ترقيم محمد عوامة 1294)
حدیث نمبر: 1295 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ تَخْتَضِبَ الْمَرْأَةُ وَهِيَ حَائِضٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بات کو بہتر سمجھتے تھے کہ عورت حالت حیض میں مہندی لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1296، ترقيم محمد عوامة 1295)