☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ باوضو ہو کر سونا چاہیے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ باوضو ہو کر سونا چاہیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 1269 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ أَنَّهُ" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ لَا يَنَامَ إِلَّا عَلَى طَهَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی جب بھی سوئے باوضو ہو کر سوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1270، ترقيم محمد عوامة 1269)
حدیث نمبر: 1270 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ لا يَنَامَ إِلا عَلَى طَهَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی جب بھی سوئے باوضو ہو کر سوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1271، ترقيم محمد عوامة 1270)
حدیث نمبر: 1271 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " مَنْ بَاتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرٍ كَانَ فِرَاشُهُ مَسْجِدًا لَهُ حَتَّى يَقُومَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اللہ کا ذکر کرتے ہوئے باوضو ہو کر سوئے اس کا بستر اٹھنے تک اس کے لیے مسجد کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1272، ترقيم محمد عوامة 1271)
حدیث نمبر: 1272 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَبِيتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرٍ مُسْتَغْفِرًا لِذُنُوبِهِ فَإِنَّهُ بَلَغَنَا أَنَّ الْأَرْوَاحَ تُبْعَثُ عَلَى مَا قُبِضَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تم سے ہو سکے تو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے، اپنے گناہوں پر استغفار کرتے ہوئے باوضو ہو کر سوؤ، کیونکہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ روحوں کو اسی حال میں اٹھایا جائے گا جس حال میں انہیں قبض کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1273، ترقيم محمد عوامة 1272)
حدیث نمبر: 1273 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ: " إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ طَاهِرًا مَسَحَهُ الْمَلَكُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح حنفی فرماتے ہیں جب آدمی باوضو ہو کر اپنے بستر کی طرف آتا ہے تو فرشتے اس کے بستر کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1274، ترقيم محمد عوامة 1273)
حدیث نمبر: 1274 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ شَهْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: " مَنْ بَاتَ ذَاكِرًا طَاهِرًا ثُمَّ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ حَاجَةً لِلدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ جو شخص باوضو ہو کر سوئے اور رات کو اس کی آنکھ کھلے تو دنیا و آخرت کی جو چیز وہ اللہ تعالیٰ سے مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے عطا فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1275، ترقيم محمد عوامة 1274)
حدیث نمبر: 1275 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: حُدِّثْتُ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ" كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ تَيَمَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب رات کو بیدار ہوتے تو تیمم فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1276، ترقيم محمد عوامة 1275)
حدیث نمبر: 1276 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا الْعَوَّامُ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: " إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ عَلَى طُهْرٍ فَذَكَرَ اللَّهَ حَتَّى تَغْلِبَهُ عَيْنَاهُ وَكَانَ أَوَّلُ مَا يَقُولُ حِينَ يَسْتَيْقِظُ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اغْفِرْ لِي. انْسَلَخَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا تَنْسَلِخُ الْحَيَّةُ مِنْ جِلْدِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبسہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باوضو ہو کر بستر پر لیٹے اور سونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے اور بیدار ہو کر سب سے پہلے یہ کہے ”اے اللہ! تو پاک ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میری مغفرت فرما“ تو وہ گناہوں سے ایسے نکل جاتا ہے جیسے سانپ اپنی کھال سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1277، ترقيم محمد عوامة 1276)