☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في بول البعير والشاة يصيب الثوب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في بول البعير والشاة يصيب الثوب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 1238 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ , وَنَافِعٍ:" كَانَا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا بِبَوْلِ الْبَعِيرِ قَالَ: وَأَصَابَنِي فَلَمْ يَرَيَا بِهِ بَأْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع اور حضرت جعفر کے والد اونٹ کے پیشاب کے کپڑے پر لگ جانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1239، ترقيم محمد عوامة 1238)
Hadith No.: 1239 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ بَوْلِ الْبَعِيرِ يُصِيبُ ثَوْبَ الرَّجُلِ فَقَالَ:" وَمَا عَلَيْكَ لَوْ أَصَابَكَ وَقَالَ حَمَّادٌ: إِنِّي لَأَغْسِلُ الْبَوْلَ كُلَّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے کسی نے پوچھا کہ اگر اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے؟ فرمایا اگر وہ تمہیں بھی لگ جائے تو کوئی حرج نہیں۔ حضرت مجاہد فرماتے تھے کہ میں تو سارا پیشاب دھوؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1240، ترقيم محمد عوامة 1239)
Hadith No.: 1240 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلَ الْحَكَمُ بْنُ صَفْوَانَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بَوْلِ الْبَعِيرِ يُصِيبُ ثَوْبَ الرَّجُلِ قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ أَلَيْسَ يُشْرَبُ وَيُتَدَاوَى بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم نے حضرت ابراہیم سے اونٹ کے پیشاب کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں اور فرمایا کہ کیا اس کو پیا نہیں جاتا اور کیا اسے علاج کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1241، ترقيم محمد عوامة 1240)
Hadith No.: 1241 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَا اجْتَرَّ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو جانور جگالی کرتا ہے اس کا پیشاب پاک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1242، ترقيم محمد عوامة 1241)
Hadith No.: 1242 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " رُخِّصَ فِي أَبْوَالِ ذَوَاتِ الْكُرُوشِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سم والے جانوروں کے پیشاب میں رخصت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1243، ترقيم محمد عوامة 1242)
Hadith No.: 1243 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ , وَحَمَّادًا عن بَوْلِ الشَّاةِ فَقَالَ حَمَّادٌ:" يُغْسَلُ" وَقَالَ الْحَكَمُ:" لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے بکری کے پیشاب کے بارے میں پوچھا تو حضرت حماد نے فرمایا کہ اسے دھویا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا کہ اسے دھونے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1244، ترقيم محمد عوامة 1243)
Hadith No.: 1244 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَرَى أَنْ تُغْسَلَ الْأَبْوَالُ كُلُّهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر چیز کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1245، ترقيم محمد عوامة 1244)
Hadith No.: 1245 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يَغْسِلُ الْبَوْلَ كُلَّهُ وَكَانَ يُرَخِّصُ فِي أَبْوَالِ ذَوَاتِ الْكُرُوشِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سارے پیشاب کو دھویا جائے گا البتہ سم والے جانوروں کے پیشاب میں رخصت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1246، ترقيم محمد عوامة 1245)
Hadith No.: 1246 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعٍ , وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ أَنَّهُمَا قَالَا: " اغْسِلْ مَا أَصَابَكَ مِنْ أَبْوَالِ الْبَهَائِمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع اور حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ اگر جانوروں کا پیشاب تمہارے ساتھ لگ جائے تو اسے دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1247، ترقيم محمد عوامة 1246)
Hadith No.: 1247 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَيْسَرَةَ مَوْلًى لِلْحَيِّ قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ بَوْلِ التَّيْسِ فَقَالَ:" لَا تَغْسِلْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بکری کے پیشاب کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا اسے دھونے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1248، ترقيم محمد عوامة 1247)
Hadith No.: 1248 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے ان کا پیشاب پاک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1249، ترقيم محمد عوامة 1248)
Hadith No.: 1249 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : بَعَثْتُ جَمَلِي فَبَالَ فَأَصَابَنِي بَوْلُهُ قَالَ:" اغْسِلْهُ." قُلْتُ: إِنَّمَا كَانَ انْتُضِحَ كَذَا وَكَذَا، يَعْنِي يُقَلِّلُهُ، قَالَ:" اغْسِلْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ میرے اونٹ نے پیشاب کیا اور اس کا پیشاب میرے کپڑوں پر لگ گیا، میں کیا کروں؟ فرمایا اسے دھو لو، میں نے عرض کیا وہ بہت تھوڑا ہے؟ فرمایا اسے دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1250، ترقيم محمد عوامة 1249)
Hadith No.: 1250 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ عِيسَى بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: " بَوْلُ الْبَهِيمَةِ وَالْإِنْسَانِ سَوَاءٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ انسان اور جانور کے پیشاب کا حکم ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1251، ترقيم محمد عوامة 1250)