☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 1106 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فِي حَاجَةٍ فَذَهَبَ يَقْضِي حَاجَتَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَقُلْنَا لَهُ: تَوَضَّأْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ لَعَلَّنَا أَنْ نَسْأَلَكَ عَنْ آيٍ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ: " فَاسْأَلُوا فَإِنِّي لَا أَمَسُّهُ إِنَّهُ لا يَمَسُّهُ إِلا الْمُطَهَّرُونَ سورة الواقعة آية 79"، قَالَ: فَسَأَلْنَاهُ فَقَرَأَ عَلَيْنَا قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان کے ساتھ تھے، حضرت سلمان رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو ہم نے کہا کہ وضو کر لیجیے، شاید ہم آپ سے کسی آیت قرآنی کے بارے میں پوچھ لیں۔ فرمایا تم پوچھ لو، میں قرآن کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کیوں کہ اسے تو صرف پاک لوگ ہاتھ لگا سکتے ہیں۔ پھر ہم نے ان سے قرآن کے بارے میں پوچھا اور انہوں نے وضو سے پہلے ہمیں اس میں سے پڑھ کر سنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1107، ترقيم محمد عوامة 1106)
حدیث نمبر: 1107 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، أَنَّ سَلْمَانَ " قَرَأَ عَلَيْهِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے وضو کے بغیر ہمارے سامنے قرآن کی تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1108، ترقيم محمد عوامة 1107)
حدیث نمبر: 1108 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَا يَقْرَآنِ أَجْزَاءَهُمَا مِنَ الْقُرْآنِ بَعْدَمَا يَخْرُجَانِ مِنَ الْخَلَاءِ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّآ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد وضو کرنے سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1109، ترقيم محمد عوامة 1108)
حدیث نمبر: 1109 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ :" كَانَ يَخْرُجُ مِنَ الْمَخْرَجِ ثُمَّ يَحْدُرُ السُّورَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ بیت الخلاء سے نکلتے اور سورت کی تلاوت کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1110، ترقيم محمد عوامة 1109)
حدیث نمبر: 1110 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ , أَنَّ عُمَرَ قَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ أَخَذَ يَقْرَأُ فَقَالَ لَهُ أَبُو مَرْيَمَ: لَوْ تَوَضَّأْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" أَمُسَيْلِمَةُ أَفْتَاكَ ذَاكَ"؟.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے رفع حاجت کے بعد قرآن مجید کی تلاوت شروع کردی ابو مریم نے کہا اے امیر المومنین اگر آپ وضو کرلیں تو اچھا ہو۔ فرمایا ”کیا تجھے مسیلمہ نے یہ فتوی دیا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1111، ترقيم محمد عوامة 1110)
حدیث نمبر: 1111 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عُمَرَ ، بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1112، ترقيم محمد عوامة 1111)
حدیث نمبر: 1112 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ مِنَ الْخَلَاءِ فَقَرَأَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فَقِيلَ لَهُ: أَتَقْرَأُ وَقَدْ أَحْدَثْتَ؟ قَالَ:" أَفَيَقْرَأُ ذَلِكَ مُسَيْلِمَةُ"؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اور قرآن مجید کی ایک آیت تلاوت فرمائی۔ آپ سے کسی نے کہا کہ آپ بےوضو ہو کر یوں پڑھتے ہیں؟ فرمایا میں نہیں پڑھوں گا تو کیا مسیلمہ پڑھے گا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1113، ترقيم محمد عوامة 1112)
حدیث نمبر: 1113 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلِمَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلِمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ مَا لَمْ يَكُنْ جُنُبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1114، ترقيم محمد عوامة 1113)
حدیث نمبر: 1114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ " لَمْ يَرَ بَأْسًا بِالْقِرَاءَةِ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن جبیر بغیر وضو کے تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1115، ترقيم محمد عوامة 1114)
حدیث نمبر: 1115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ:" كَانَ عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ بَعْدَ الْحَدَثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین بےوضو ہونے کی حالت میں تلاوت قرآن کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1116، ترقيم محمد عوامة 1115)
حدیث نمبر: 1116 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ يُهْرِيقُ الْمَاءَ وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ، قَالَ: " يَكُونُ عَلَى طُهْرٍ أَحَبُّ إِلَيَّ إِلَّا أَنْ يَكُونَ يَقْرَأُ طَرَفَ الْآيَةِ أَوِ الشَّيْءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی رفع حاجت کر کے قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے؟ فرمایا پاکی میں کرنا زیادہ بہتر ہے البتہ ایک آدمی آیت یا کچھ حصہ پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1117، ترقيم محمد عوامة 1116)
حدیث نمبر: 1117 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَرُبَّمَا نزلت وَأَنَا فِي السَّفَرِ لَأَقْضِيَ حَاجَتِي مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ فَمَا أَلْحَقُ بِأَصْحَابِي حَتَّى أَقْرَأَ جُزْءًا مِنَ الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے کہ بعض اوقات سفر میں رفع حاجت کے بعد ساتھیوں سے ملنے تک اور وضو کرنے سے پہلے میں قرآن مجید کا ایک حصہ پڑھ لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1118، ترقيم محمد عوامة 1117)
حدیث نمبر: 1118 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ فَخَرَجَ أَبِي مِنَ الْخَلَاءِ وَقَدْ تَعَايَيْتُ فِي آيَةٍ فَأَذْكَرَنِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں مصحف میں سے تلاوت کر رہا تھا کہ میرے والد بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے۔ مجھے ایک آیت کے بارے میں مشکل پیش آئی تو انہوں نے میری راہنمائی فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1119، ترقيم محمد عوامة 1118)
حدیث نمبر: 1119 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ مَا لَمْ تَكُنْ جُنُبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1120، ترقيم محمد عوامة 1119)
حدیث نمبر: 1120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ" كَانَ يَقْرَأُ بَعْدَ الْحَدَثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین حدث کے بعد بھی قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1121، ترقيم محمد عوامة 1120)
حدیث نمبر: 1121 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ مَا لَمْ تَكُنْ جُنُبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ سوائے جنابت کے ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1122، ترقيم محمد عوامة 1121)
حدیث نمبر: 1122 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ رَجُلٌ فَبَالَ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ:" اقْرِهْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک آدمی حضرت ابن مسعود کے ساتھ تھا، اس نے پیشاب کیا، جب وہ واپس آیا تو ابن مسعود نے فرمایا اس کو ”پڑھو“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1123، ترقيم محمد عوامة 1122)
حدیث نمبر: 1123 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ :" كَانَا يَقْرَآنِ الْقُرْآنَ بَعْدَمَا يَخْرُجَانِ مِنَ الْحَدَثِ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّآ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1124، ترقيم محمد عوامة 1123)