☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طہر کیا ہے؟ اور اس کی پہچان کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← طہر کیا ہے؟ اور اس کی پہچان کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1009 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " لَا تَغْتَسِلْ حَتَّى تَرَى طُهْرًا أَبْيَضَ كَالْقَصَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محکول فرماتے ہیں کہ عورت اس وقت تک حیض کا غسل نہ کرے جب تک پیالے کی طرح سفید طہر نہ دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1009، ترقيم محمد عوامة 1009)
حدیث نمبر: 1010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ الطُّهْرُ مَا هُوَ؟ قَالَ " الْأَبْيَضُ الْجُفُوفُ الَّذِي لَيْسَ مَعَهُ صُفْرَةٌ وَلَا مَاءٌ الْجُفُوفُ الْأَبْيَضُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ طہر کیا ہے؟ فرمایا وہ انتہائی سفید حالت جس کے ساتھ زردی اور پانی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1010، ترقيم محمد عوامة 1010)
حدیث نمبر: 1011 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْسَلْتُ إِلَى رَائِطَةَ مَوْلَاةِ عَمْرَةَ فَأَخْبَرَنِي الرَّسُولُ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَتْ عَمْرَةُ تَقُولُ لِلنِّسَاءِ: " إِذَا إِحْدَاكُنَّ أَدْخَلَتِ الْكُرْسُفَةَ فَخَرَجَتْ مُتَغَيِّرَةً فَلَا تُصَلِّيَنَّ حَتَّى لَا تَرَى شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحی بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے رائطہ کی طرف ایک قاصد بھیجا اس نے آکر مجھے بتایا کہ عمرہ عورتوں سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم میں سے کوئی روئی اپنی شرم گاہ میں داخل کرے اور اس کا رنگ بدلا ہوا پائے تو اس وقت تک نماز نہ پڑھے جب تک اسے کوئی چیز دکھائی نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1011، ترقيم محمد عوامة 1011)
حدیث نمبر: 1012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَمَّا يَتْبَعُ الْحَيْضَةَ مِنَ الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ قَالَ:" هُوَ مِنَ الْحَيْضَةِ وَتُمْسِكُ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَنْقَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے حیض کے بعد کے بعد آنے والے زرد اور مٹیالے پانی کے بارے میں پوچھا تو فرمانے لگے کہ وہ حیض ہی ہے عورت اس کے صاف ہونے تک نماز نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1012، ترقيم محمد عوامة 1012)
حدیث نمبر: 1013 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ:" كُنَّا فِي حِجْرِهَا مَعَ بَنَاتِ ابْنَتِهَا فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَطْهُرُ ثُمَّ تُصَلِّي ثُمَّ تُنْكَسُ بِالصُّفْرَةِ الْيَسِيرَةِ فَتَسْأَلُهَا فَتَقُولُ: اعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ مَا رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ حَتَّى لَا تَرَيْنَ إِلَّا الْبَيَاضَ خَالِصًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت المنذر کہتی ہیں کہ ہم حضرت اسماء بنت ابی بکر کی نواسیوں کے ساتھ ان کی تربیت میں تھیں۔ بعض اوقات ہم میں سے کوئی لڑکی پاک ہو کر نماز پڑھتی اور اسے تھوڑا سا زرد پانی محسوس ہوتا تو اس بارے میں ہم نے حضرت اسماء سے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا ”تم اس وقت تک نماز چھوڑ دو جب تک خالص سفیدی نہ دیکھو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1013، ترقيم محمد عوامة 1013)
حدیث نمبر: 1014 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنِ ابْنَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ بَلَغَهَا أَنَّ نِسَاءً كُنَّ يَدْعُونَ بِالْمَصَابِيحِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ يَنْظُرْنَ إِلَى الطُّهْرِ فَكَانَتْ تَعِيبُ عَلَيْهِنَّ وَتَقُولُ: " مَا كَانَ النِّسَاءُ يَصْنَعْنَ هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت کی بیٹی کو یہ خبر پہنچی کہ عورتیں رات کے وقت میں طہر دیکھنے کے لیے چراغ منگواتی ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو معیوب قرار دیا اور فرمایا کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1014، ترقيم محمد عوامة 1014)