☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک منی کو کھرچنا ضروری ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک منی کو کھرچنا ضروری ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 922 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتنِي أَجِدُهُ فِي ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَحُتُّهُ عَنْهُ. تَعْنِي: الْمَنِيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بعض اوقات میں منی کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں پر لگی ہوئی دیکھتی تو کھرچ دیتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 922، ترقيم محمد عوامة 922)
حدیث نمبر: 923 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ:" كَانَ يَفْرُكُ الْجَنَابَةَ مِنْ ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جنابت کے نشان کو کھرچ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 923، ترقيم محمد عوامة 923)
حدیث نمبر: 924 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ" كَانَ يَفْرُكُ الْجَنَابَةَ مِنْ ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جنابت کے نشان کو کھرچ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 924، ترقيم محمد عوامة 924)
حدیث نمبر: 925 مصنف ابن ابی شیبہ
بِعَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ قَالَ: نزل بِعَائِشَةَ ضَيْفٌ فَأَمَرَتْ لَهُ بِمِلْحَفَةٍ صَفْرَاءَ فَاحْتَلَمَ فِيهَا فَاسْتَحْيَى أَنْ يُرْسِلَ بِهَا وَفِيهَا أَثَرُ الِاحْتِلَامِ فَغَمَسَهَا فِي الْمَاءِ ثُمَّ أَرْسَلَ بِهَا فَقَالَتْ عَائِشَةُ: " لِمَ أَفْسَدَ عَلَيْنَا ثَوْبَنَا؟ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَفْرُكَهُ بِإِصْبَعِهِ رُبَّمَا فَرَكْتُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ہمام ایک مرتبہ مہمان کے طور پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر ہوئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں حکم دیا کہ ایک زرد چادر ان کے لئے دی جائے۔ حضرت ھمام کو اس میں احتلام ہوگیا۔ انہیں شرم محسوس ہوئی کہ احتلام کے نشان کے ساتھ کپڑا واپس کیا جائے۔ چناچہ انہوں نے کپڑے کو پانی میں ڈبو کر واپس کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کپڑا دیکھا تو فرمایا انہوں نے ہمارا کپڑا کیوں خراب کردیا؟ ان کے لئے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اسے کھرچ دیتے، میں بھی بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں سے اسے کھرچ دیا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 925، ترقيم محمد عوامة 925)
حدیث نمبر: 926 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بَعْدَ مَا صَلَّى إِذْ جَعَلَ يَدْلُكُ ثَوْبَهُ فَقَالَ:" إِنِّي طَلَبْتُ هَذَا الْبَارِحَةَ فَلَمْ أَجِدْهُ" قَالَ مُجَاهِدٌ: مَا أَرَاهُ إِلَّا مَنِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے۔ انہوں نے نماز پڑھنے کے بعد کپڑے کو رگڑنا شروع کردیا۔ پھر فرمایا کہ رات میں نے اسے تلاش کیا تھا لیکن یہ مجھے نہ ملی تھی۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ منی ہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 926، ترقيم محمد عوامة 926)
حدیث نمبر: 927 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: " أَصْبَحْتُ وَفِي ثَوْبِي لُمْعَةُ جَنَابَةٍ، قَالَ: اعْرُكْهُ ثُمَّ انْفُضْهُ. قَالَ: قُلْتُ: أَغْسِلُهُ؟ قَالَ: يُزِيدُهُ نَتْنًا". قَالَ أَبُو مَالِكٍ: فَظَنَنْتَ أَنَّهُ لَوْ كَانَ رَطْبًا أَمَرَهُ بِغَسْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کہ اگر صبح کے وقت میں منی کا نشان دیکھوں تو کیا کروں؟ فرمایا اسے رگڑو اور جھاڑ دو۔ میں نے عرض کیا کہ کیا میں اسے دھویا کروں۔ فرمایا کہ دھونے سے اس کی بدبو میں اضافہ ہوگا۔ حضرت ابو مالک کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اگر وہ تر ہوتی تو اسکے دھونے کا حکم دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 927، ترقيم محمد عوامة 927)
حدیث نمبر: 928 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمَنِيِّ قَالَ:" امْسَحْهُ بِإِذْخِرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منی کو اذخر کے ساتھ صاف کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 928، ترقيم محمد عوامة 928)
حدیث نمبر: 929 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا حَجَّاجٌ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْجَنَابَةِ تُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ:" إِنَّمَا هُوَ كَالنُّخَامَةِ أَوِ النُّخَاعَةِ أَمِطْهُ عَنْكَ بِخِرْقَةٍ أَوْ بِإِذْخِرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کپڑے پر لگی ہوئی منی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ تھوک کی طرح ہے اسے کپڑے یا اذخر سے صاف کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 929، ترقيم محمد عوامة 929)
حدیث نمبر: 930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: " إِنْ كَانَ يَابِسًا فَحُتَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ خشک ہو تو اسے کھرچ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 930، ترقيم محمد عوامة 930)
حدیث نمبر: 931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْجَنَابَةِ تُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ:" يَغْسِلُهَا أَوْ يَمْسَحُهَا بِإِذْخِرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد کپڑے پر لگی ہوئی منی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے دھو لو یا اذخر سے صاف کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 931، ترقيم محمد عوامة 931)
حدیث نمبر: 932 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا عَنِ الْمِرْفَقَةِ يُجَامِعُ عَلَيْهَا الرَّجُلُ أَيَقْرَأُ عَلَيْهَا الْمُصْحَفَ؟ قَالَتْ:" وَمَا يَمْنَعُكَ مِنْ ذَلِكَ؟ إِنْ رَأَيْتَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ شِئْتَ فَحُكَّهُ وَإِنْ رَابَكَ فَرُشَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن نفیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس کسی کو بھیج کر پوچھوایا کہ جس کپڑے پر آدمی بیوی سے جماع کرتا ہے اس پر قرآن مجید کی تلاوت کرسکتا ہے؟ فرمایا اس میں کیا رکاوٹ ہے۔ اگر کوئی چیز ہے تو اسے دھو لو اور چاہو تو کھرچ لو اور اگر تمہیں شک ہو تو پانی چھڑک لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 932، ترقيم محمد عوامة 932)
حدیث نمبر: 933 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عَزَّةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ: إِنِّي احْتَلَمْتُ عَلَى طِنْفِسَةٍ فَقَالَ:" إِنْ كَانَ رَطْبًا فَاغْسِلْهُ وَإِنْ كَانَ يَابِسًا فَاحْكُكْهُ وَإِنْ خَفِيَ عَلَيْكَ فَارْشُشْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک آدمی نے حضرت عمر سے سوال کیا کہ مجھے کپڑے پر احتلام ہوگیا اب میں کیا کروں؟ فرمایا اگر وہ تر ہو تو دھو لو اگر خشک ہو تو کھرچ لو اور اگر نشان پوشیدہ ہوجائے تو اس پر پانی چھڑک لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 933، ترقيم محمد عوامة 933)