☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 897 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارٍ، عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنِ اغْتَرَفَ مِنْ مَاءٍ وَهُوَ جُنُبٌ فَمَا بَقِيَ مِنْهُ نَجَسٌ وَلَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ بَوْلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے حالت جنابت میں برتن سے پانی لیا تو باقی پانی ناپاک ہوجائے گا۔ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں پیشاب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 897، ترقيم محمد عوامة 897)
حدیث نمبر: 898 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْجُنُبِ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا أَوِ الرَّجُلِ يَقُومُ مِنْ مَنَامِهِ فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا، قَالَ:" إِنْ شَاءَ تَوَضَّأَ وَإِنْ شَاءَ أَهْرَاقَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن (اس جنبی کے بارے میں جو ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں اپنا ہاتھ داخل کرے یا اس شخص کے بارے میں جو سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے سے پہلے اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرے) فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اس سے وضو کرلے اور اگر چاہے تو اسے گرا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 898، ترقيم محمد عوامة 898)
حدیث نمبر: 899 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ , عَمَّنْ , سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ: " لَا بَأْسَ بِأَنْ يَغْمِسَ الْجُنُبُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جنبی اگر اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 899، ترقيم محمد عوامة 899)
حدیث نمبر: 900 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٌ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْجَعْدِ، عَنْ عَائِشَةَ ابْنَةِ سَعْدٍ قَالَتْ:" كَانَ سَعْدٌ يَأْمُرُ جَارِيَتَهُ فَتُنَاوِلُهُ الطَّهُورَ مِنَ الْجَرَّةِ فَتَغْمِسُ يَدَهَا فِيهَا فَيُقَالُ: إِنَّهَا حَائِضٌ، فَيَقُولُ:" إِنَّ حَيْضَتَهَا لَيْسَتْ فِي يَدِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد اپنی باندی کو پانی لانے کا حکم دیتے۔ وہ گھڑے سے پانی نکال کر وضو کا پانی لاتی تو اس میں ہاتھ ڈال دیتی تھی۔ حضرت سعد کو بتایا جاتا کہ یہ حائضہ ہے تو فرماتے اس کا حیض اس کے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 900، ترقيم محمد عوامة 900)
حدیث نمبر: 901 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْخِلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الْإِنَاءِ وَهُمْ جُنُبٌ وَالنِّسَاءُ وَهُنَّ حُيَّضٌ لَا يَرَوْنَ بِذَلِكَ بَأْسًا" , يَعْنِي: قَبْلَ أَنْ يَغْسِلُوهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ حالت جنابت میں اور خواتین حالت حیض میں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 901، ترقيم محمد عوامة 901)