☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کنویں میں مرغی یا چوہا گر جائے تو کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کنویں میں مرغی یا چوہا گر جائے تو کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 659 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَبْرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي دَجَاجَةٍ مَاتَتْ فِي بِئْرٍ قَالَ:" تُعَادُ مِنْهَا الصَّلَاةُ وَتُغْسَلُ الثِّيَابُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی گر کر مرجائے تو نماز دوبارہ پڑھی جائے گی اور کپڑے بھی دھوئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 659، ترقيم محمد عوامة 659)
حدیث نمبر: 660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " اقْرَأ عَلَيَّ آيَةً بِغَسْلِ الثِّيَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے سامنے کپڑے دھونے کی آیت پڑھو! (یعنی کنویں میں مرغی گرنے سے کپڑوں کو دھونا ضروری نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 660، ترقيم محمد عوامة 660)
حدیث نمبر: 661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ: " إِذَا اسْتَيْقَنْتَ أَنَّكَ تَوَضَّأَتْ وَهِيَ فِي الْبِئْرِ فَالثِّقَةُ فِي غَسْلِ الثِّيَابِ وَإِعَادَةِ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب تمہیں یقین ہو کہ جب تم نے وضو کیا تھا وہ مرغی کنویں میں تھی تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ کپڑے دھو لو اور نماز دہرا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 661، ترقيم محمد عوامة 661)