☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ه گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ه گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 613 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَوَطِئَ عَلَى عَذِرَةٍ قَالَ:" إِنْ كَانَتْ رَطْبَةً غَسَلَ مَا أَصَابَهُ، وَإِنْ كَانَتْ يَابِسَةً لَمْ تَضُرَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز کے لئے نکلے اور راستہ میں گندگی پر سے اس کا گذر ہو۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ”اگر گندگی تر ہے تو اسے دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 613، ترقيم محمد عوامة 613)
حدیث نمبر: 614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: فِي الرَّجُلِ يَطَأُ عَلَى الْعَذِرَةِ وَهُوَ طَاهِرٌ: قَالَ:" إِنْ كَانَ رَطْبًا غَسَلَ مَا أَصَابَهُ وَإِنْ كَانَ يَابِسًا فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم (ایسے آدمی کے بارے میں جس کا گذر ناپاک جگہ سے ہو) فرماتے ہیں کہ اگر گیلی ہے تو دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 614، ترقيم محمد عوامة 614)
حدیث نمبر: 615 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِنْ كَانَ رَطْبًا غَسَلَهُ وَإِنْ كَانَ يَابِسًا فَلَا يَضُرُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ناپاکی اگر گیلی تھی تو دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 615، ترقيم محمد عوامة 615)
حدیث نمبر: 616 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: فِي الرَّجُلِ يَطَأُ عَلَى الْعَذِرَةِ الرَّطْبَةِ قَالَ:" يَغْسِلُهُ وَلَا يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن (گیلی ناپاکی کے اوپر سے گذرنے والے کے بارے میں) فرماتے ہیں کہ صرف اسے دھو لے، وضو کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 616، ترقيم محمد عوامة 616)
حدیث نمبر: 617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي مَنْ وَطِئَ عَلَى جِيفَةٍ أَوْ حَيْضَةٍ أَوْ عَذِرَةٍ يَابِسَةٍ فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر (مردار، حیض کے کپڑے یا خشک ناپاکی پر سے گذرنے والے کے بارے میں) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 617، ترقيم محمد عوامة 617)
حدیث نمبر: 618 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِطِينٍ يُخَالِطُهُ الْبَوْلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس مٹی پر سے گذرنے میں کوئی حرج نہیں جس کے ساتھ پیشاب مل گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 618، ترقيم محمد عوامة 618)
حدیث نمبر: 619 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَطَأُ عَلَى الْعَذِرَةِ وَهُوَ يُرِيدُ الْمَسْجِدَ، قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ:" لَا يُعِيدُ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم (ایسے شخص کے بارے میں جو مسجد میں جاتے ہوئے گندگی پر سے گذر جائے) فرماتے ہیں کہ وہ وضو کا اعادہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 619، ترقيم محمد عوامة 619)