☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 576 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يَأْخُذُ مِنْ شَعْرِهِ وَمِنْ أَظْفَارِهِ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ، قَالَ:" لَا شَيْءَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بال یا ناخن کاٹنے والے شخص کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ”بال یا ناخن کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 576، ترقيم محمد عوامة 576)
حدیث نمبر: 577 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، عَنِ الْحَكَمِ، وَعَطَاءٍ، قَالا: " لَا شَيْءَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا طَهَارَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر وضو واجب نہیں، اس عمل نے تو اس کی پاکی میں اضافہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 577، ترقيم محمد عوامة 577)
حدیث نمبر: 578 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " هُوَ طُهُورٌ وَبَرَكَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بال پاک اور برکت کی چیز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 578، ترقيم محمد عوامة 578)
حدیث نمبر: 579 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا وَائِلٍ أَخَذَ مِنْ شَعْرِهِ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے ابو وائل کو دیکھا انہوں نے بال کاٹے پھر مسجد میں جا کر نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 579، ترقيم محمد عوامة 579)
حدیث نمبر: 580 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، وَعَطَاءٍ، وَالْحَكَمِ، وَالزُّهْرِيِّ، قَالُوا:" لَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر، عطاء، حکم اور زہری فرماتے ہیں کہ بال کٹوانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 580، ترقيم محمد عوامة 580)
حدیث نمبر: 581 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَخَذَ مِنْ أَظْفَارِهِ، فَقُلْتُ لَهُ: " أَخَذْتُ مِنْ أَظْفَارِكَ وَلَا تَتَوَضَّأُ؟"، قَالَ:" مَا أَكَيْسَكَ! أَنْتَ أَكْيَسُ مِمَّنْ سَمَّاهُ أَهْلُهُ كَيِّسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے ناخن کاٹے۔ میں نے ان سے پوچھا آپ نے اپنے ناخن کاٹے ہیں لیکن وضو نہیں کیا؟ فرمانے لگے ”تو کتنا عقل مند ہے! تو اس شخص سے زیادہ عقل مند ہے جسے اس کے گھر والے عقل مند کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 581، ترقيم محمد عوامة 581)