☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان لا يتوضأ مما مست النار
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← من كان لا يتوضأ مما مست النار
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 28
Page 2 of 2
Hadith No.: 545 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، أُمِّ حَكِيمٍ ابْنَةِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ ابْنَةِ الزُّبَيْرِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ فَنَهَشَ عِنْدَهَا مِنْ كَتِفٍ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام حکیم بنت الزبیر فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ کے یہاں تشریف لائے اور شانے کا گوشت تناول فرمایا۔ پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے اور آپ نے وضو نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 545، ترقيم محمد عوامة 545)
Hadith No.: 546 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا السَّوَّارِ الْعَدَوِيَّ " أَكَلَ ثَرِيدًا وَلَحْمًا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے ابو السوار عدوی کو دیکھا کہ انہوں نے ثرید اور گوشت کھایا پھر وضو کئے بغیر نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 546، ترقيم محمد عوامة 546)
Hadith No.: 547 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " بِئْسَ الطَّعَامُ طَعَامٌ يُتَوَضَّأُ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں وہ برا کھانا ہے جس کے بعد وضو کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 547، ترقيم محمد عوامة 547)
Hadith No.: 548 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ أَنَّهُ:" كَانَ يَأْكُلُ الثَّرِيدَ وَيَشْرَبُ النَّبِيذَ وَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابن الحنفیہ ثرید کھاتے اور نبیذ پیتے پھر وضو کئے بغیر نماز پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 548، ترقيم محمد عوامة 548)
Hadith No.: 549 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَبِيدَةَ فَأَمَرَ بِشَاةٍ فَذُبِحَتْ، فَدَعَا بِخُبْزٍ وَلَبَنٍ وَسَمْنٍ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ أَنْ" يَتَوَضَّأَ لَوْلَا أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يُرِيَنِي أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبیدہ کے پاس آیا۔ انہوں نے بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، بکری ذبح کی گئی پھر آپ نے روٹی، دودھ اور چربی منگوائی ہم نے سب چیزیں کھائیں، پھر انہوں نے وضو کئے بغیر نماز پڑھ لی۔ میرا ان کے بارے میں یہ گمان تھا کہ وہ وضو کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شاید وہ دکھانا چاہتے تھے کہ وضو نہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 549، ترقيم محمد عوامة 549)
Hadith No.: 550 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنٌ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعِكْرِمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ وَعِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَمُرُّ بِالْقِدْرِ فَيَتَنَاوَلُ مِنْهَا الْعَرْقَ فَيُصِيبُ مِنْهُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزرتے ہوئے ہانڈی سے گوشت لے کر کھالیتے پھر بغیر وضو کئے اور بغیر پانی کو چھوئے نماز ادا فرما لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 550، ترقيم محمد عوامة 550)
Hadith No.: 551 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ يَأْكُلُ اللَّحْمَ وَالثَّرِيدَ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید گوشت اور ثرید کھاتے پھر بغیر وضو کئے نماز پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 551، ترقيم محمد عوامة 551)
Hadith No.: 552 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ مَوْلَى ثَقِيفٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَهُمْ يَنْتَظِرُونَ جَدْيًا لَهُمْ فِي التَّنُّورِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَخْرِجُوهُ لَنَا لَا يَفْتِنَّا فِي الصَّلَاةِ فَأَخْرَجُوهُ فَأَكَلُوا مِنْهُ، ثُمَّ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ تَوَضَّأَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ:" أَأَكَلْنَا رِجْسًا"؟ قَالَ: فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" أَنْتَ خَيْرٌ مِنِّي وَأَعْلَمُ. ثُمَّ صَلَّوْا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ کو دیکھا کہ وہ تنور میں بھونی جانے والی بکری کے پکنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اتنے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا اسے لے آؤ کہیں ہماری نماز خراب نہ ہوجائے (یعنی بھوک کی شدت کی وجہ سے) پس اسے نکالا گیا اور سب نے اسے کھایا۔ پھر حضرت ابوہریرہ وضو کرنے لگے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا ”کیا ہم نے کوئی ناپاک چیز کھائی ہے؟“ اس پر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا آپ مجھ سے بہتر ہیں اور مجھ سے زیادہ جانتے ہیں“ پھر سب نے نماز پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 552، ترقيم محمد عوامة 552)