☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الوضوء في النحاس
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الوضوء في النحاس
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 397 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " رَأَيْتُ عُثْمَانَ يُصَبُّ عَلَيْهِ مِنْ إِبْرِيقٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا ان پر وضو کا پانی صراحی سے ڈالا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 397، ترقيم محمد عوامة 397)
Hadith No.: 398 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا تَوَضَّأَ فِي طَسْتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ازرق بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طشت میں وضو کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 398، ترقيم محمد عوامة 398)
Hadith No.: 399 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَتَوَضَّأُ فِي تَوْرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو تانبے کے برتن سے وضو کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 399، ترقيم محمد عوامة 399)
Hadith No.: 400 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الْوُضُوءِ فِي النُّحَاسِ، فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ. قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَهُ. قَالَ:" يَكْرَهُونَ رِيحَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے تانبے کے برتن میں وضو کا حکم دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے کہا لوگ تو اسے ناپسند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا لوگ اس کی بدبو کو برا سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 400، ترقيم محمد عوامة 400)
Hadith No.: 401 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ يَوْمًا صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ دَعَا الْغُلَامَ بِالطَّسْتِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز میں ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب انہوں نے نماز کا سلام پھیرلیا تو غلام سے پانی کا طشت منگوایا اور اس سے وضو کیا۔ دوران وضو اپنی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا پھر فرمایا ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے دیکھا ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 401، ترقيم محمد عوامة 401)
Hadith No.: 402 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے تانبہ کے ایک برتن میں آپ کے لئے پانی رکھا تو آپ نے اس سے وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 402، ترقيم محمد عوامة 402)
Hadith No.: 403 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: " نُهِيتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ فِي النُّحَاسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں تانبے کے برتن میں وضو کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 403، ترقيم محمد عوامة 403)
Hadith No.: 404 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَشْرَبُ فِي قَدَحٍ مِنْ صُفْرٍ وَلَا يَتَوَضَّأُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما تانبے کے برتن میں نہ پانی پیتے تھے اور نہ ہی اس میں وضو فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 404، ترقيم محمد عوامة 404)
Hadith No.: 405 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى " يَتَوَضَّأُ فِي طَسْتٍ فِي الْمَسْجِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم ابی فروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو مسجد میں طشت سے وضو کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 405، ترقيم محمد عوامة 405)
Hadith No.: 406 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ الصُّفْرَ وَكَانَ لَا يَتَوَضَّأُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تانبے کو ناپسند سمجھتے تھے اور اس سے وضو بھی نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 406، ترقيم محمد عوامة 406)