☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں وضو کر نے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← مسجد میں وضو کر نے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 387 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: " لَا أُحِلُّهَا لِمُغْتَسِلٍ يَغْتَسِلُ فِي الْمَسْجِدِ وَهِيَ لِشَارِبٍ وَمُتَوَضِّئٍ حِلٌّ وَبِلٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں زمزم کے پانی کو مسجد میں غسل کرنے والے کے لئے حلال نہیں سمجھتا، البتہ وہ پینے والے اور وضو کرنے والے کے لئے حلال ہے اور شفاء کی چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 387، ترقيم محمد عوامة 387)
حدیث نمبر: 388 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ فِي الْمَسْجِدِ فَحَصَ عَنِ الْحَصَى ثُمَّ " تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ كُلَّهُ فِي الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جبیر بن مطعم کو دیکھا کہ انہوں نے کنکریاں جمع کیں اور پھر پورا وضو مسجد میں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 388، ترقيم محمد عوامة 388)
حدیث نمبر: 389 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " تَوَضَّأَ فِي الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا بَالَ" , يَعْنِي خَارِجَ الْمَسْجِدِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے مسجد کے باہر پیشاب کرنے کے بعد مسجد میں وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 389، ترقيم محمد عوامة 389)
حدیث نمبر: 390 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم مسجد کے اندر وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 390، ترقيم محمد عوامة 390)
حدیث نمبر: 391 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ:" إِنَّا لَنَتَوَضَّأُ فِي أَعْظَمِهَا حُرْمَةً مَسْجِدِ الْحَرَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مسجد کے اندر وضو کرنے کا حکم پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم سب سے افضل مسجد یعنی مسجد حرام میں بھی وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 391، ترقيم محمد عوامة 391)
حدیث نمبر: 392 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ أَبُو مِجْلَزٍ عَامَّةَ مَا يحدثنا عَنِ الْقُرْآنِ فَرُبَّمَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَتَوَضَّأَ فِي الْمَسْجِدِ، قِيلَ لَهُ: وُضُوءٌ يُتَجَوَّزُ فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز اکثر مسجد میں قرآن کی تعلیم دیا کرتے تھے جب کبھی نماز کا وقت ہوتا اور انہیں وضو کی حاجت پیش آجاتی تو وہ مسجد میں ہی وضو کرلیا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے اس کے جواز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 392، ترقيم محمد عوامة 392)
حدیث نمبر: 393 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالْوُضُوءِ فِي الْمَسْجِدِ مَا لَمْ يَغْسِلِ الرَّجُلُ فَرْجَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مسجد میں وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں البتہ آدمی یہاں اپنی شرم گاہ نہ دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 393، ترقيم محمد عوامة 393)
حدیث نمبر: 394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَطَاءً، وَطَاوُسًا يَتَوَضَّآنِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابورواد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء اور حضرت طاوس کو مسجد حرام میں وضو کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 394، ترقيم محمد عوامة 394)
حدیث نمبر: 395 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي الْعَالِيَةِ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَفِظْتُ لَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فِي الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک صحابی کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے تمہارے لئے اس بات کو محفوظ رکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں وضو فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 395، ترقيم محمد عوامة 395)
حدیث نمبر: 396 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَقْعُدَ فِي الْمَسْجِدِ يُتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین مسجد میں وضو کرنے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 396، ترقيم محمد عوامة 396)