☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو کانوں کے ظاہری اور باطنی دونوں حصوں کا مسح فرماتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ان حضرات کا بیان جو کانوں کے ظاہری اور باطنی دونوں حصوں کا مسح فرماتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 171 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا ، تَوَضَّأَ فَجَعَلَ" يَمْسَحُ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ وَبَاطِنَهُمَا، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے کانوں کے ظاہری اور باطنی دونوں حصوں کا مسح فرما رہے ہیں۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 171، ترقيم محمد عوامة 171)
حدیث نمبر: 172 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَسَحَ أُذُنَيْهِ دَاخَلَهُمَا بِالسّبابَتَيْنِ وَخَالَفَ بِإِبْهَامَيْهِ إِلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کانوں کا مسح اس طرح فرمایا کہ انگشت شہادت سے کانوں کے اندرونی حصوں اور انگوٹھوں سے کانوں کے خارجی حصوں کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 172، ترقيم محمد عوامة 172)
حدیث نمبر: 173 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إِذَا تَوَضَّأَ أَدْخَلَ الْإِصْبَعَيْنِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الْإِبْهَامَيْنِ فِي أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ بَاطِنَهُمَا وَخَالَفَ بِالْإِبْهَامَيْنِ إِلَى ظَاهِرِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب وضو کرتے تو انگشت شہادت سے کانوں کے اندرونی حصوں اور انگوٹھوں سے کانوں کے بیرونی حصوں کا مسح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 173، ترقيم محمد عوامة 173)
حدیث نمبر: 174 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَإِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْأُذُنَيْنِ:" امْسَحْ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت ابراہیم کانوں کے مسح کے بارے میں فرماتے تھے کہ ان کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں کا مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 174، ترقيم محمد عوامة 174)
حدیث نمبر: 175 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عُثْمَانَ، قَالَ، وَكَانَ مِنْ غِلْمَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: وَضَّأْتُ ابْنَ عُمَرَ ، فَرَأَيْتُهُ " يَمْسَحُ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان (جو کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کے غلاموں میں سے ہیں) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو وضو کے دوران کانوں کے بیرونی حصوں کا مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 175، ترقيم محمد عوامة 175)
حدیث نمبر: 176 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ يَوْمًا صَلَاةَ الْغَدَاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ دَعَا الْغُلَامَ بِالطَّسْتِ " فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَنَا: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک دن فجر کی نماز میں ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے وضو کا برتن منگوایا اور وضو فرمایا۔ دوران وضو انہوں نے اپنی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا پھر ہم سے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 176، ترقيم محمد عوامة 176)
حدیث نمبر: 177 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، " تَوَضَّأَ فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي بَاطِنِ أُذُنَيْهِ وَظَاهِرِهِمَا فَمَسَحَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اپنی انگلیوں سے کانوں کے ظاہری اور اندرونی حصوں کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 177، ترقيم محمد عوامة 177)