☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← سر کا مسح کتنی مرتبہ کرنا چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 133 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَجَّاجٍ ، عَطَاءٍ ، عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَهُ مَسْحَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو میں ایک مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 133، ترقيم محمد عوامة 133)
حدیث نمبر: 134 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، الزُّهْرِيِّ ، حُمْرَانَ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمْرَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَسَحَ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک دوسری سند سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی یہ روایت منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 134، ترقيم محمد عوامة 134)
حدیث نمبر: 135 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، أَشْعَثَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمَّنْ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا إِلَّا الْمَسْحَ مَرَّةً مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کو تین تین مرتبہ فرماتے لیکن سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 135، ترقيم محمد عوامة 135)
حدیث نمبر: 136 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " يَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 136، ترقيم محمد عوامة 136)
حدیث نمبر: 137 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، كَانَ " يَمْسَحُ يَافُوخَهُ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 137، ترقيم محمد عوامة 137)
حدیث نمبر: 138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فَدَعَا بِوَضُوءٍ " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ عَلِيًّا يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زیاد کہتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے وضو کے لئے پانی منگوایا اور وضو کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین تین مرتبہ پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 138، ترقيم محمد عوامة 138)
حدیث نمبر: 139 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِنَانٍ الْبَجَلِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تُجْزِئُ مَسْحَةٌ لِلرَّأْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 139، ترقيم محمد عوامة 139)
حدیث نمبر: 140 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَمْسَحُ رَأْسَهُ ثَلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 140، ترقيم محمد عوامة 140)
حدیث نمبر: 141 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ أَيْمَنَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " أَيُجْزِئُنِي أَنْ أَمْسَحَ رَأْسِي مَسْحَةً، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد رب بن ایمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کیا سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 141، ترقيم محمد عوامة 141)
حدیث نمبر: 142 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَوْ كُنْتُ عَلَى شَاطِئِ الْفُرَاتِ مَا زِدْتُ عَلَى مَسْحَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میں دریائے فرات کے کنارے بیٹھ کر بھی وضو کروں تو ایک مرتبہ سے زیادہ سر کا مسح نہ کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 142، ترقيم محمد عوامة 142)
حدیث نمبر: 143 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنْ مَسْحِ الرَّأْسِ، فَقَالَا:" مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے سر کی مسح کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک مرتبہ کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 143، ترقيم محمد عوامة 143)
حدیث نمبر: 144 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا " مَسَحَ رَأْسَهُ وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو سر کا مسح ایک مرتبہ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 144، ترقيم محمد عوامة 144)
حدیث نمبر: 145 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، الرُّبَيِّعُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ ، قَالَتْ: أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رُبَیَّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے آپ نے وضو فرمایا اور اس میں دو مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 145، ترقيم محمد عوامة 145)
حدیث نمبر: 146 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرُّبَيِّعِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَأْمُرُ أَنْ يُمْسَحَ عَلَى الرَّأْسِ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت حسن ایک مرتبہ سر کا مسح کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 146، ترقيم محمد عوامة 146)
حدیث نمبر: 147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ قَالَ: " يُمْسَحُ الرَّأْسُ مَرَّةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 147، ترقيم محمد عوامة 147)
حدیث نمبر: 148 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 148، ترقيم محمد عوامة 148)
حدیث نمبر: 149 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَزَاذَانَ، وَمَيْسَرَةَ، أَنَّهُمْ كَانُوا: " إِذَا تَوَضَّؤُوا مَسَحُوا رُءُوسَهُمْ ثَلَاثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر، حضرت زاذان اور حضرت میسرہ وضو کرتے وقت تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 149، ترقيم محمد عوامة 149)