☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 84 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ: " أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَخَلِّلْ بَيْنَ الْأَصَابِعِ وَبَالِغْ فِي الِاسْتِنْشَاقِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ صَائِمًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لقیط بن صبرہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے وضو کا طریقہ بتا دیجئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرو، انگلیوں کا خلال کرو، اچھی طرح کلی کرو اگر روزہ کی حالت نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 84]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 84، ترقيم محمد عوامة 84)
حدیث نمبر: 85 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ وَاقِدٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ:" مَرَّ عُمَرُ عَلَى قَوْمٍ يَتَوَضَّؤُونَ، فَقَالَ: خَلِّلُوا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا ”انگلیوں کا خلال کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 85]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 85، ترقيم محمد عوامة 85)
حدیث نمبر: 86 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ، عَنْ هُزَيْلٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَيُنْهِكَنَّ الرَّجُلُ مَا بَيْنَ أَصَابِعِهِ بِالْمَاءِ أَوْ لَتُنْهِكَنَّهُ النَّارُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم اپنی انگلیوں کے درمیانی حصہ کو تر کر لو ورنہ آگ اسے جلائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 86]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 86، ترقيم محمد عوامة 86)
حدیث نمبر: 87 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ حُذَيْفَةَ ، يَقُولُ: " خَلِّلُوا بَيْنَ الْأَصَابِعِ فِي الْوُضُوءِ قَبْلَ أَنْ تُخَلِّلَهَا النَّارُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اپنی انگلیوں کا خلال کر لو ورنہ آگ انہیں جلائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 87]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 87، ترقيم محمد عوامة 87)
حدیث نمبر: 88 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
ثَنَا ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " تَوَضَّأَ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ حَتَّى تَتَبَّعَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ فَغَسَلَهُنَّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ابی عطاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے پاؤں دھوئے اور پھر پوری احتیاط کے ساتھ پاؤں کی انگلیوں کو کھول کر انہیں بھی دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 88]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 88، ترقيم محمد عوامة 88)
حدیث نمبر: 89 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ شَيْبَةَ بْنِ نِصَاحٍ، قَالَ: صَحِبْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُهُ " إِذَا تَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ يُدْخِلُ أَصَابِعَ يَدَيْهِ بَيْنَ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ"، قَالَ: وَهُوَ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَيْهَا، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ لِمَ تَصْنَعُ هَذَا؟! قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَصْنَعُهُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبہ بن نصاح کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد کے ساتھ مکہ تک کا سفر کیا۔ دوران وضو وہ اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو پاؤں کی انگلیوں میں ڈالتے اور ان پر پانی بہاتے۔ میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حصرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یونہی کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 89]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 89، ترقيم محمد عوامة 89)
حدیث نمبر: 90 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ رَآهُ فِي سَفَرٍ " يَنْزِعُ خُفَّيْهِ ثُمَّ يُخَلِّلُ أَصَابِعَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک سفر میں موزے اتار کر انگلیوں کا خلال کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 90]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 90، ترقيم محمد عوامة 90)
حدیث نمبر: 91 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " خَلِّلُوا بَيْنَ أَصَابِعِكُمْ بِالْمَاءِ قَبْلَ أَنْ تَحْشُوَهَا النَّارُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پانی سے اپنی انگلیوں کا خلال کر لو تا کہ آگ انہیں جلا نہ سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 91]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 91، ترقيم محمد عوامة 91)
حدیث نمبر: 92 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى التَّيْمِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ قول ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 92]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 92، ترقيم محمد عوامة 92)
حدیث نمبر: 93 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إِذَا تَوَضَّأْتُ فَابْدَأْ بِأَصَابِعِكَ فَخَلِّلْهَا، فَإِنَّهُ كَانَ يُقَالُ: هُوَ مقيل الشَّيْطَان".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرو تو انگلیوں سے اس کی ابتداء کرو۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ انگلیاں شیطان کا ٹھکانہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 93]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 93، ترقيم محمد عوامة 93)
حدیث نمبر: 94 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ " تَوَضَّأَ فَخَلَّلَ أَصَابِعَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا کہ وہ وضو میں انگلیوں کا خلال کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 94]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 94، ترقيم محمد عوامة 94)
حدیث نمبر: 95 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " خَلِّلُوا أَصَابِعَكُمْ بِالْمَاءِ لَا تُخَلِّلُهَا نَارٌ قَلِيلٌ بُقْيَاهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ پانی سے اپنی انگلیوں کا خلال کر لو تا کہ خشک حصے کو جلانے والی آگ اسے چھو نہ سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 95]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 95، ترقيم محمد عوامة 95)
حدیث نمبر: 96 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " لَتُخَلِّلُنَّ أَصَابِعَكُمْ بِالْمَاءِ أَوْ لَيُخَلِّلَنَّهَا اللَّهُ بِالنَّارِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انگلیوں کا خلال کرو تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں آگ سے محفوظ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 96]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 96، ترقيم محمد عوامة 96)
حدیث نمبر: 97 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِي سَوْرَةَ ، أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي سَوْرَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ , أَنْ تُخَلِّلَ بَيْنَ أَصَابِعِكَ بِالْمَاءِ وَأَنْ تُخَلِّلَ مِنَ الطَّعَامِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خلال کرنے والوں کی کیا بات ہے! تمہیں چاہیے کہ تم پانی سے انگلیوں کا خلال کرو اور کھانے کے بعد دانتوں کا بھی خلال کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 97]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 97، ترقيم محمد عوامة 97)