☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(في المحافظة على الوضوء وفضله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← (في المحافظة على الوضوء وفضله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 19
Hadith No.: 35 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، مَنْصُورٍ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُحَافِظُ عَلَى الطُّهُورِ إِلَّا مُؤْمِنٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان مولیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو کی پابندی صرف مومن ہی کر سکتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 35]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35، ترقيم محمد عوامة 35)
Hadith No.: 36 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، لَيْثٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَنْ يُحَافِظَ عَلَى الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو کی پابندی سوائے مومن کے کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 36]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36، ترقيم محمد عوامة 36)
Hadith No.: 37 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، أَبَانٌ الْعَطَّارُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، زَيْدٍ ، أَبِي سَلَّامٍ ، أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانٌ الْعَطَّارُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: " الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 37]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37، ترقيم محمد عوامة 37)
Hadith No.: 38 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ ، حِجْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ ، عَنْ حِجْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، أَنَّ: " الطُّهُورَ شَطْرُ الْإِيمَانِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 38]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38، ترقيم محمد عوامة 38)
Hadith No.: 39 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، شِمْرٍ ، شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شِمْرٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَإِنْ جَلَسَ جَلَسَ مَغْفُورًا لَهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے کانوں، اس کی آنکھوں، اس کے ہاتھوں اور اس کے پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ نماز کے لئے بیٹھتا ہے تو اس حال میں بیٹھتا ہے کہ اس کے گناہ معاف ہو چکے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 39]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39، ترقيم محمد عوامة 39)
Hadith No.: 40 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَاصِمٍ ، زِرٍّ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ، قَالَ:" هُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ نے اپنی امت کے جن لوگوں کو نہیں دیکھا قیامت کے دن انہیں کیسے پہچانیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے اعضاء وضو روشن اور چمک دار ہوں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 40]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40، ترقيم محمد عوامة 40)
Hadith No.: 41 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: كَانَ أَبِي يَقُولُ: " الْوُضُوءُ شَطْرُ الصَّلَاةِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام روایت کرتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے: ”وضو نماز کی شرط ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 41]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 41، ترقيم محمد عوامة 41)
Hadith No.: 42 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ سِيمَا أُمَّتِي لَيْسَتْ لِأَحَدٍ غَيْرِهَا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لوگ قیامت کے دن اس حال میں میرے پاس آئیں گے کہ ان کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے، یہ میری امت کی خصوصیت ہو گی، یہ شان کسی اور کو حاصل نہ ہو گی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 42]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 42، ترقيم محمد عوامة 42)
Hadith No.: 43 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، وَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ وَرَأْسِهِ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ بھی دھل جاتے ہیں جنہیں اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ دھل جاتے ہیں، جب بازو دھوتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے تو بازوؤں اور سر کے گناہ دھل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے کئے ہوئے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 43]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 43، ترقيم محمد عوامة 43)
Hadith No.: 44 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ: نا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْمَسَاجِدِ وَكَثْرَةُ الْخُطَى إِلَى هَذِهِ الْمَسَاجِدِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام سے پوچھا: ”میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں کو بڑھا دیتا ہے“ عرض کیا گیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مشکل اوقات میں پوری طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف زیادہ قدم رکھنا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 44]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 44، ترقيم محمد عوامة 44)
Hadith No.: 45 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " الْكَفَّارَاتُ: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ بِالسَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ چیزیں آدمی کے گناہوں کو معاف کرانے والی ہیں ایک سخت سردی میں پوری طرح وضو کرنا، دوسری جماعت کی نماز کے لئے چل کر جانا اور تیسری ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 45]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 45، ترقيم محمد عوامة 45)
Hadith No.: 46 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، أَبِي صَخْرَةَ ، حُمْرَانَ ، لِعُثْمَانَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِي صَخْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمْرَانَ ، يَقُولُ: كُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طُهُورَهُ، فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الْأُخْرَى".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے وہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں جو اس نماز اور پچھلی نماز کے درمیان کئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 46]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 46، ترقيم محمد عوامة 46)
Hadith No.: 47 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بِشْرٍ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَى مُوسَى أَنْ تَوَضَّهْ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَأَصَابَتْكَ مُصِيبَةٌ فَلَا تَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَكَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن بشر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ وضو کرو، اگر تم ایسا نہ کرو اور تمہیں کوئی مصیبت پیش آ جائے تو صرف اپنے نفس کو ہی برا بھلا کہنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 47]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 47، ترقيم محمد عوامة 47)
Hadith No.: 48 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي قَوْلِهِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238 قَالَ:" مُطِيعِينَ لِلَّهِ فِي الْوُضُوءِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ﴾ کی یہ تفسیر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وضو کے بارے میں اطاعت کرتے ہوئے اس کے سامنے کھڑے ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 48]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 48، ترقيم محمد عوامة 48)
Hadith No.: 49 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ حُمْرَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ ، يَقُولُ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَأَسْبَغَهُ وَأَتَمَّهُ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص خوب اچھی طرح آداب کی رعایت کرتے ہوئے وضو کرے تو گناہ اس کے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 49]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 49، ترقيم محمد عوامة 49)
Hadith No.: 50 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ وُضِعَتْ خَطَايَاهُ عَلَى رَأْسِهِ فَتَحَاتَتْ كَمَا يَتَحَاتُّ عَذْقُ النَّخْلَةِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھ دیئے جاتے ہیں پھر وہاں سے ایسے گر جاتے ہیں جیسے کھجور کی خشک ٹہنی گرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 50]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 50، ترقيم محمد عوامة 50)
Hadith No.: 51 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ سَلْمَانَ مِثْلَهُ.
Translation: اردو ترجمہ
ایک دوسری سند سے بھی حضرت سلمان سے یہی قول مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 51]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 51، ترقيم محمد عوامة 51)
Hadith No.: 52 Musannaf Ibn Abi Shaibah
قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَبِي عُثْمَانَ ، سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ ، فَأَخَذَ غُصْنًا مِنْ شَجَرَةٍ يَابِسَةٍ فَحَتَّهُ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ تَحَاتَتْ خَطَايَاهُ كَمَا يَتَحَاتُّ الْوَرَقُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا، انہوں نے درخت کی ایک خشک ٹہنی پکڑی، اس کے پتے گرنے لگے، پھر آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ ایسے گرتے ہیں جس طرح ٹہنی سے پتے گرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 52]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 52، ترقيم محمد عوامة 52)
Hadith No.: 53 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ، عَنْ أَبِي غُطَيْفٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ تَوَضَّأَ عَلَى طُهْرٍ كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص پاکی کے باوجود وضو کرے تو اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 53]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 53، ترقيم محمد عوامة 53)